دُختِ کرام

by Other Authors

Page 431 of 497

دُختِ کرام — Page 431

۴۱۹ میری بچپن کی یادوں میں یہ بات بڑی نمایاں ہو کر ذہن میں مستحضر ہے کہ حضرت سیدہ مرحومہ کا بچوں کے ساتھ حسن سلوک مثالی تھا۔میرے علاوہ اور بھی کئی بچیاں آپ کے ہاں رہتی تھیں ان کی ہر طرح دیکھ بھال خوراک اور لباس کی نگرانی۔صفائی ستھرائی کا خیال ہمیشہ رکھتیں۔ان کی اخلاقی نگرانی بھی آپ کے پیش نظر رہتی۔گفتگو کرنے کا سلیقہ رکھ رکھاؤ۔سلائی کڑھائی اور خواتین سے متعلق دیگر امور وقتاً فوقتاً سکھاتی رہتی تھیں۔تعلیم و تربیت کا بڑی باریک بینی سے خیال رکھتیں۔اور یہ ایک حقیقت ہے کہ جو لڑکی بھی حضرت سیدہ موصوفہ کے گھر رہی یا کچھ عرصہ اُسے حضرت سیدہ مرحومہ سے اکتساب فیض کا موقع ملا۔وہ دینی و دنیاوی فرائض بجا لانے میں کامیاب رہی اور حسن معاشرت میں مثالی کردار ادا کیا۔میرے سامنے بہت سی ایسی شالیں موجود ہیں کہ پسماندہ علاقہ کی ان پڑھ تہذیب و تمدن سے نا آشنا گھرانے کی بہت سی لڑکیاں آپ کے ہاں پلی بڑھیں۔شادی کے بعد وہ لڑکیاں مشالی ثابت ہوئیں اور ساری عمر حضرت سیدہ بیگم صاحبہ کو ڈھا ئیں دیتیں اور زیر بار احسان رہتیں۔حضرت سیدہ بیگم صاحبہ کا انداز گفتگو دل کو موہ لینے والا تھا۔بڑی نرمی علائمت اور آہستگی سے بات کرتیں کہ دل میں اترتی چلی جاتی۔بڑی سے بڑی بات ہو جاتی لیکن آپ کی جیبیں پر شکن تک نہ آنا۔دھیمے لہجے اور پر پیار بھرے انداز میں یوں گویا ہوتیں گویا ایک پر سکون ندی میں گلاب کا