دُختِ کرام

by Other Authors

Page 367 of 497

دُختِ کرام — Page 367

۳۵۵ رفتید ولی نه از دل ما مرتب کتاب ہذا خاکسار سید سجاد احمد کے مضمون Lonely } مطبوعہ ماہنامہ مصباح کے چند اقتباسات اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ اسلام کو مبشر اولاد عطا فرمائی اور ساری اولاد کے متعلق ان کی ولادت سے قبل جو بھی وعدے فرماتے وہ مند من پورے ہوئے بعض بچے صغر سنی میں وفات پاگئے۔ان کے متعلق اللہ تعالیٰ نے یہی ارشاد فرمایا تھا۔زندہ رہنے والے اور بھر پور کامیاب و کامران زندگی گزارنے والے پانچ مبشر وجود تھے۔تین بھائی اور دو نہیں اور ان پانچ مشر اور برگزیدہ ہستیوں میں سے آخری اور سب سے چھوٹی ہستی حضرت سیدہ امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ تھیں جو ۲۵ جون شاہ کو حضرت نصرت جہاں بیگم صاحبہ کے بطن سے تولد ہو تیں آپ کی ولادت سے قبل حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اللہ تعالٰی سے خبر پا کر اس بابرکت دختر کے متعلق تحریر فرمایا : دخت کرام۔ایک لڑکی ہوگی جو ہر جہت سے کریموں کی دختر ہوگی۔( تذکره ) آپ کا عقد حضرت حجتہ اللہ تواب محمد علی خان صاحب آف ریاست۔۔