دُختِ کرام

by Other Authors

Page 197 of 497

دُختِ کرام — Page 197

۱۸۵ : سال کی عمر میں پڑھا دیا گیا تھا، لیکن رخصتانہ تیرہ سال کی عمر میں ہوا۔آپ کے تین بیٹے بقید حیات ہیں چھ بیٹیاں ہیں اور چھے ہی خُدا کے فضل سے زندہ ہیں۔ہر لحاظ سے اللہ تعالیٰ نے آپ پر دنیا اور آخرت کے لحاظ سے فضل فرمایا۔نیکیوں اور خوشیوں سے معمور بہت ہی اچھی کامیاب لمبی زندگی عطا فرمائی آپ کی عمر وصال کے وقت تراسی سال اور کچھ مہینے بنتی ہے یا کم و بیش تر اسی سال بنتی ہے۔بعض لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ بعض وجودوں کے ساتھ برکتیں وابستہ ہوتی ہیں جو ان وجودوں کے چلے جانے کے ساتھ ہی چلی جاتی ہیں اور اس خیال سے طبیعتوں میں فکر پیدا ہوتی ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ بعض وجودوں کے ساتھ بعض برکتیں ایسی ہوتی ہیں جو ان کے جانے کے بعد اُس طرح دکھائی نہیں دیتیں اور ان کا خلا محسوس ہوتا ہے لیکن یہ کہہ دینا کہ ہر وجود گویا کہ اپنی ساری برکتیں ساتھ لے کے چلا جاتا ہے یہ بالکل غلط خیال ہے۔سب سے زیادہ برکتوں والا وجود حضرت اقدس محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا وجود تھا آپ جو برکتیں لے کر آتے۔آپؐ کے وصال کے بعد یوں محسوس ہوا جیسے ساتھ ہی ان برکتوں کا ایک بہت ساحقہ جدا ہو گیا ہے ایک شدید بحران کی سی کیفیت پیدا ہوتی۔اللہ تعالیٰ نے ایک صدیق کو کھڑا کر کے بہت حد تک اس بحران سے جماعت کو نکال لیا۔لیکن تمام مور خین جانتے ہیں کہ حضرت اقدس محمد مصطفے صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زندگی میں جومسلمانوں کی حالت تھی جو اسلام کی حالت تھی وصال کے بعد ایک نمایاں فرق نظر