دُختِ کرام

by Other Authors

Page 148 of 497

دُختِ کرام — Page 148

RECEPTION دیکھ دیکھ کر بہت حیران ہو رہے تھے وہ بہت دلچسپی سے ہم لوگوں کو دیکھ رہے تھے باہر نکل کر پتہ چلا کہ اور بھی لوگ ہمیں لینے آتے ہوتے تھے لطیف صاحب نے ان سب سے امی کا تعارف کروایا یہاں آکر بالکل گھر کا سا احساس ہوا معلوم ہوتا تھا کہ چوہدری لطیف صاحب کا یہاں کافی اثر و رسوخ ہے۔ان کی بیگم صاحبہ نے بتایا کہ ہمارے آنے کی خبر بھی اخباروں میں شائع ہو چکی ہے دراصل لطیف صاحب سے یہاں کے مقامی باشندے عورت کے مقام پر بہت بحث کرتے تھے لطیف صاحب ان کو بہت قاتل کرنے کی کوشش کرتے لیکن وہ کسی صورت نہ مانتے تھے لطیف صاحب نے امی کے آنے کائنا تو تمام اخباری نمائندوں کو پہلے سے اطلاع کرادی کہ بیگم صاحبہ کو پاکستان سے خاص طور پر بلوایا گیا ہے تاکہ زیورچ کی بہیت کا سنگِ بنیاد ان سے رکھوایا جائے۔اس خبر نے لوگوں میں فوری دلچسپی پیدا کردی اور لطیف صاحب سے ہمارے آنے کے متعلق سوالات کئے جانے لگے اکثر اخبار نویس امی کی تصاویر لینا چاہتے تھے لیکن لطیف صاحب منذ بذب تھے کہ شاید اقی پسند نہ کریں۔امی نے جب یہ سنا تو لطیف صاحب سے کہا کہ اس میں کوئی حرج نہیں کہ بر قصر میں تصویر کھنچوائی جائے بلکہ یہ تو اچھا طریق ہے ان لوگوں کو قائل کرنے کا کہ برقع کسی کام میں حائل نہیں ہوتا۔پریس انٹرویو ۲۰ اگست کو ہم علی الصبح اُٹھے کیونکہ ایک کیمرہ میں اور اخبار نویس