دُختِ کرام — Page 121
1-9 اسی طرح روزنامه افضل مورخہ ۱۲ متی راستہ میں مرقوم ہے کہ احمدیہ گرلز ہائی سکول قادیان کی طرف سے سات طالبات نے میٹرک کا امتحان پاس کیا۔یہ پہلی مرتبہ تھا کہ اتنی تعداد میں یہ امتحان پاس کیا گیا فہرست میں تیرے نبر کے تحت حضرت سیدہ امتہ الحفیظ بگیم کا نام نامی درج ہے اور یہ بھی تصریح کی گئی ہے کہ انہوں نے یہ امتحان صرف انگریزی میں پاس کیا اس سے قبل آپ ادیب کا امتحان پاس کر چکی تھیں میٹرک کے بعد آپ نے ایف اے کا امتحان بھی پاس کیا۔دینی مساعی حضرت سیدہ امتہ الحفیظ صاحبہ جماعتی مساعی میں حتی المقدور حصہ لیتی رہیں ان میں سے بعض کا تذکرہ کیا جاتا ہے۔مجلس مشاورت ۱۲ء میں تجویز پیش ہوتی کہ خلافت جوبلی کے موقع پر لوائے احمدیت تیار کیا جائے اس کی منظوری عطا فرماتے ہوئے حضرت خلیفة المسیح الثانی نے ارشاد فرمایا :- حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے رفقاء سے پیسہ پیسہ دھیلہ دھیلہ کر کے مخصوص در فقاص سے ایک مختصر سی رقم لے کہ اس سے روتی خریدی جائے اور رفیقات کو دی جاتے کہ وہ اس کو کا تیں اور اس سوت سے رفقاء درزی کپڑا تیار کویی درپورٹ مجلس مشاورت (۳۹)