دعائیہ سیٹ — Page 91
احکام میت 1 کسی مومن بھائی کے فوت ہونے کے وقت اس کے پاس بیٹھ کر خود کلمہ شہادت پڑھے۔اور اسے بھی تلقین کرے۔اور سورۃ یسین پڑھے۔2 - فوت شدہ شخص کی آنکھیں اور منہ بند کر دینا چاہئے۔اور اس کے پاس بیٹھنے والے میت اور اس کے ورثاء کے لئے زبان سے اچھے کلمات نکالیں۔اور دعائیہ فقرات بولیں۔3۔میت کو بوسہ دینا جائز ہے۔اور اس کے اوپر کپڑا ڈال دیا جائے۔4 غسل دینے کے لئے پانی میں بیری کے پتے ابال لئے جائیں۔5 غسل دینے والا طہارت کے بعد پہلے وضو کی جگہ دھو دے۔پھر داہنے پہلو کو پھر سارے بدن کو۔عورت کے بال گندھے ہوئے نہ رہیں۔تین حصہ کر کے پیچھے ڈال دیئے جاویں۔غسل میں آخری بار جب پانی ڈالا جائے تو اس میں کا فور گھول کر ڈالیں۔6 کفن کے کپڑوں کا سفید ہونا افضل ہے۔مرد کے لئے تین کپڑے ہیں۔کرتہ۔تہہ بند۔چادر۔عورت کے لئے علاوہ ان تین کے سینہ بند اور کمر بند بھی ہے۔7۔بے سلے کپڑے ہوں۔کر تہ آگے پیچھے سے میت کے گھٹنوں تک پہنچ جائے اور اس کو درمیان سے چیرا جائے کہ جس سے میت کا سرنکل جاوے۔آدھا میت کے نیچے آدھا اوپر تہہ بندا و پر لپیٹ دیا جائے اور چادر اوپر لپیٹ دی جائے۔8۔اگر کسی کو اس قدر کپڑا میسر نہ ہو تو ایک چادر یا کمبل میں لپیٹ کر دفن کر دیا 91