دعائیہ سیٹ — Page 90
الأبيضُ مِنَ الدَّنَسِ وَأَبْدِلْهُ دَارًا خَيْرًا مِنْ دَارِهِ سفید کپڑا میل سے اور اس کے گھر کے بدلہ میں اچھا گھر عطا فرما اس کو وَأَهْلًا خَيْرًا مِنْ أَهْلِهِ وَزَوْجًا خَيْرًا مِنْ زَوْجِهِ اور اہل اچھا اس کے اہل سے اور ساتھی اچھا اس کے ساتھی سے وَادْخِلْهُ الْجَنَّةَ وَأَعِذْهُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ اور داخل فرما اس کو بہشت میں اور محفوظ رکھ اس کو قبر کے عذاب وَمِنْ عَذَابِ النَّارِ اور آگ کے عذاب سے (نسائی۔کتاب الجنائز باب الدعا) نابالغ کے جنازہ کی دعا اللهُمَّ اجْعَلْهُ لَنَا سَلَفًا وَ فَرَطًا وَذُخْرًا وَاجِرًا اے اللہ تعالی بنا اس کو ہمارے فائدہ کیلئے پہلے جانے والا اور ہمارے آرام کا ذریعہ بنا۔اور سامان خیر اور اس کو موجب آرام بنا۔(بخاری کتاب الجنائز) نماز جنازہ غائب اس نماز جنازہ سے یہ مراد ہے کہ میت سامنے نہیں ہے اور کسی دوسرے مقام پر فوت ہو گیا ہے۔اس طرح بھی نماز جنازہ بصورت میّت حاضر نہ ہونے کے پڑھنا درست ہے اور ایک ہی نیت سے کئی میت کی نماز جنازہ بھی پڑھنا جائز ہے۔90