دعائیہ سیٹ

by Other Authors

Page 92 of 312

دعائیہ سیٹ — Page 92

جائے۔اور اگر اس قدر بھی نہیں تو گھاس پھونس ڈال دیا جائے۔9 فوت ہونے کے معا بعد کفن دفن کی تیاری شروع کر دینی چاہئے اور غسل و کفن کے بعد جہاں پر نماز پڑھی جاوے میت کو لے جانا چاہئے۔10۔میت پر شور ڈال کر رونا چیچنا۔چلانا۔آواز میں کرنا درست نہیں ہے بلکہ صبر کے ساتھ خدا تعالیٰ کی مرضی پر قائم رہنا اس کے لئے دعا استغفار کرنا اچھا ہے۔11۔نماز سے فارغ ہو کر میت کو قبرستان لے جاویں۔جنازہ کے ساتھ جانے والے کو ایک قیراط کا ثواب ملتا ہے۔اگر دفن ہونے تک ٹھہرے تو دو قیراط کا ثواب ملتا ہے۔ایک قیراط اُحد کے پہاڑ کے برابر ہوتا ہے) 12۔قبر کشادہ اور گہری بنانی چاہئے۔لحد بنانا افضل ہے۔شق بنانا بھی جائز ہے۔حفاظت کی غرض سے مبادا کسی جانور سے نقصان پہنچے، صندوق میں دفن کرنے میں حرج نہیں ہے۔آجکل یہی طریق رائج ہے۔13۔نماز جنازہ فرض کفایہ ہے۔بعض کے پڑھنے سے باقی بھی سبکدوش ہو جاتے ہیں۔لیکن اگر کوئی بھی نہ پڑھے تو سب گنہ گار ہیں۔14۔نماز جنازہ ہر مومن مرد عورت اور بچہ کا پڑھنا چاہئے۔جو مردہ بچہ پیدا ہو اس کا جائز نہیں ہے اور نہ کسی غیر احمدی کا جنازہ پڑھنا درست ہے۔15۔دفن کے بعد میت کے ورثاء کو اس کے لئے دعا کرنی چاہئے۔16۔سوم۔دسواں۔بیسواں۔چہلم اور برسی وغیرہ سے پر ہیز کریں۔میت کی طرف سے حسب توفیق صدقہ کرنا چاہئے۔92