دعائیہ سیٹ — Page 187
اللہ تعالیٰ کی طرف سے دعائیں کرنے کی تاکید 1 - إنِّي أَنَا اللهُ فَاعْبُدُنِي وَلَا تَنْسَنِى میں ہی اللہ ہوں میری پرستش کرو اور مجھے مت بھولو وَاجْتَهِد اَنْ تَصِلَنِي وَاسْتَلْ رَّبِّكَ وَ كُن سَئُولًا اور اس امر کی کوشش کرتے رہو کہ تمہیں میرا وصال اور قرب حاصل ہو جائے اس کا ذریعہ یہ ہے کہ تم اپنے رب سے دعائیں کرو اور بار بار کرو۔2۔أَدْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ ( تذکره ص 321) مجھ سے دعائیں مانگو میں تمہاری دعاؤں کو قبول کروں گا۔تبلیغ رسالت جلد دوم ص 38۔مجموعہ اشتہارات جلد اول ص 249) 3 أَجِيْبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ میں دعا کرنے والے کی دعا کو قبول کرتا ہوں۔( تذکره ص 152 ) ( براہین احمدیہ حصہ چہارم۔روحانی خزائن جلد 1 ص599 ) ( تذکره ص64) 4۔إِنَّهُ سَمِيعُ الدُّعَاء وہ دعاؤں کو سنتا ہے ( براہین احمدیہ حصہ چہارم۔روحانی خزائن جلد 1 ص608) ( تذکرہ ص75) 187