دعائیہ سیٹ

by Other Authors

Page 186 of 312

دعائیہ سیٹ — Page 186

نماز میں حصول حضور کی دعا 16 مئی 1902ء کو بمقام گورداسپور مولوی نظیر حسین صاحب سخاد ہلوی نے بذریعہ عریضہ حضرت اقدس سے نماز میں حصول حضور کا طریق دریافت کیا۔اس پر حضور نے مندرجہ ذیل جواب تحریر فرمایا: طریق یہی ہے کہ نماز میں اپنے لئے دعا کرتے رہیں اور سرسری اور بے خیال نماز پر خوش نہ ہوں بلکہ جہاں تک ممکن ہو تو جہ سے نماز ادا کریں اگر توجہ پیدا نہ ہو تو پنج وقت ہر نماز میں خدا تعالیٰ کے حضور میں بعد ہر ایک رکعت کے کھڑے ہو کر یہ دعا کریں کہ : ”اے خدا تعالیٰ قادر و ذوالجلال! میں گناہگار ہوں اور اس قدر گناہ کی زہر نے میرے دل اور رگ وریشہ میں اثر کیا ہے کہ مجھے رقت اور حضور نماز حاصل نہیں ہوسکتا۔تو اپنے فضل و کرم سے میرے گناہ بخش اور میری تقصیرات معاف کر اور میرے دل کو نرم کر دے اور میرے دل میں اپنی عظمت اور اپنا خوف اور اپنی محبت بٹھا دے تاکہ اس کے ذریعہ سے میری سخت دلی دور ہو کر حضور نماز میں میسر آوے۔“ (فتاوی حضرت مسیح موعود علیہ السلام ص 41 اللہ تعالیٰ کو پانے کی دعا ”اے میرے قادر خدا اے میرے پیارے رہنما۔تو ہمیں وہ راہ دکھا جس سے تجھے پاتے ہیں اہل صدق وصفا۔اور ہمیں ان راہوں سے بچا جن کا مدعا صرف شہوات ہیں یا کینہ یا بغض یا دنیا کی حرص و ہوا۔“ (پیغام صلح، روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 439) 186