دُعائے مستجاب

by Other Authors

Page 8 of 173

دُعائے مستجاب — Page 8

دعائے مستجاب۔وَادْعُوهُ خَوْفًا وَطَمَعًا إِنَّ رَحْمَتَ اللَّهِ قَرِيبٌ مِّنَ الْمُحْسِنِين (اعراف: ۵۷) ترجمہ: اور خُدا کو خوف اور طمع کے ساتھ پکارو۔اللہ کی رحمت یقینا محسنوں کے قریب ہے۔وَلِلَّهِ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَى فَادْعُوهُ بِهَا وَذَرُوا الَّذِينَ يُلْحِدُونَ فِي أَسْبَابِهِ سَيُجْزَوْنَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ (الاعراف:۱۸۱) ترجمہ: اور اللہ تعالیٰ کی بہت سی اچھی صفات ہیں۔پس تم اُن کے ذریعہ سے اس سے دُعائیں کیا کرو اور ان لوگوں کو چھوڑ دو جو اس کی صفات کے بارہ میں ( غلط اور خیالی ) باتیں کرتے ہیں ان کو اپنے اعمال کا بدلہ دیا جائے گا۔وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا إِن لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ لا (البقرة: ۱۸۷) ترجمہ: (اور اے رسول) جب میرے بندے تجھ سے میرے متعلق پوچھیں تو ( تو جواب دے کہ ) میں (ان کے) پاس ہی ہوں۔جب دُعا کرنے والا مجھے پکارے تو میں اُس کی دُعا قبول کرتا ہوں۔سو چاہئے کہ وہ ( دُعا کرنے والے بھی ) میرے حکم کو قبول کریں اور مجھ پر ایمان لائیں تا وہ ہدایت پائیں۔00 8