دُعائے مستجاب

by Other Authors

Page 9 of 173

دُعائے مستجاب — Page 9

دعائے مستجاب۔دُعا سے متعلق چند احادیث تمام احادیث مختار الاحادیث نبویہ مطبوعہ مصر سے لی گئی ہیں ) الدعاء مخ العبادة ترجمہ: دُعا عبادت کا اصل ومغز ہے۔دعوة المظلوم مستجابة ترجمہ: مظلوم کی دُعا مقبول ہوتی ہے۔( الطیاسی) الدعاء ينفع مما نزل ومما لم ينزل فعلیکم عباد الله بالدعاء (الحاکم) ترجمہ: دُعا گزشتہ و آئندہ امور کے متعلق فائدہ مند ہوتی ہے۔پس اللہ کے بندودُعا کا التزام کرو۔دعوة المرء المسلم لاخيه بظهر الغيب مستجابة (احمد) ترجمہ: مسلمان کی اپنے غیر حاضر بھائی کے لئے دُعا مقبول ہوتی ہے۔ادْعُوا اللَّهَ وَأَنْتُمْ مُوقِنُونَ بِالْإِجَابَةِ ، وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ لَا يَسْتَجِيبُ دُعَاء مِنْ قَلْبٍ غَافِلٍ لَاةٍ - (ترمذی) 9