دُعائے مستجاب — Page 7
دعائے مستجاب۔دُعا سے متعلق چند قرآنی آیات وَقَالَ رَبُّكُمُ ادْعُونِ أَسْتَجِبْ لَكُمْ إِنَّ الَّذِينَ يَسْتَكْبِرُونَ عَنْ عِبَادَتِ سَيَدْخُلُونَ جَهَنَّمَ دَخِرِينَ (المومن : ۶۱) ترجمہ:۔اور تمہارا رب کہتا ہے مجھے پکارو میں تمہاری دُعا سنوں گا۔جو لوگ ہماری عبادت کے معاملہ میں تکبر سے کام لیتے ہیں وہ ضرور جہنم میں رسوا ہو کر داخل ہوں گے۔هُوَ الْحَيُّ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ فَادْعُوهُ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ - (المومن : ۶۶) ترجمہ :۔وہ زندہ (اور دوسروں کو زندگی دینے والا ہے ) اس کے سوا کوئی معبود نہیں اور اللہ تعالیٰ کے لئے عبادت کو خالص کرتے ہوئے اسے پکارو۔ادْعُوا رَبَّكُمْ تَضَرُّعًا وَخُفْيَةً إِنَّهُ لَا يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَ (الاعراف: ۵۶) ترجمہ: ہم اپنے رب کو کیا گیا کر بھی اور چپکے چپکے بھی پکارو۔یقیناً و وحد سے گزرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔7