دُعائے مستجاب

by Other Authors

Page 88 of 173

دُعائے مستجاب — Page 88

دعائے مستجاب۔۔اپنے بچے کو اگر کوئی لکھنے پڑھنے سے جی چرا کر کھیلتا ہوئے دیکھے تو اُسے سزا دیتا ہے لیکن غیر کے بچہ کو کچھ نہیں کہتا۔پس یہ تو ایسی بات ہے کہ اس میں کوئی الجھن ہی نہیں۔حقیقت یہ ہے کہ جولوگ خدا کو چھوڑ دیتے ہیں ان سے قیامت کو مواخذہ ہوگا لیکن جو لوگ خدا تعالیٰ سے تعلق رکھتے ہوئے سستی اور کوتا ہی سے کام لیتے ہیں ان سے گرفت کی جاتی ہے۔مثلاً جسے پہرہ پر مقرر کیا جائے وہ اگر پہرہ سے غیر حاضر ہو جائے تو اسے پکڑیں گے لیکن دوسرے کو نہیں پکڑیں گے۔پس وہ جو اپنے آپ کو خدا کے دین کا پہرہ دار کہتے ہیں وہ اگر غفلت کریں تو انہیں پکڑا جائے گا اور انہیں ضرور سزا ملے گی۔ہماری جماعت کے افراد کو چاہئے کہ اپنے تمام کاموں میں خواہ کوئی بڑا کام ہو یا چھوٹا، دینی ہو یاد نیوی، دعا کی عادت اختیار کریں جبکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی کشتی نوح میں لکھا ہے کہ: تم راستباز اس وقت بنو گے جبکہ تم ایسے ہو جاؤ کہ ہر ایک کام کے وقت ہر ایک مشکل کے وقت قبل اس کے جو تم کوئی تدبیر کرو اپنا دروازہ بند کرو اور خدا کے آستانہ پر گرو کہ ہمیں یہ مشکل پیش ہے۔اپنے فضل سے مشکل کشائی فرما۔تب رُوح القدس تمہاری مدد کرے گی اور غیب سے کوئی راہ تمہارے لئے کھولی جائے گی۔“ کشتی نوح - روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۲۳) 88