دُعائے مستجاب

by Other Authors

Page 86 of 173

دُعائے مستجاب — Page 86

دعائے مستجاب۔دعا۔بھروسے اور اعتماد کے ساتھ دُعا کی قبولیت کیلئے ضروری ہے کہ جس طرح ایک بچے کا اپنی ماں پر بھروسہ اور اعتماد ہوتا ہے۔اسی طرح دُعا کرنے والے کی حالت ہو۔یہ سنہری اصول بیان کرتے ہوئے حضور فرماتے ہیں: وو۔۔۔اس وقت ہماری مثال ایک بچے اور اس کی ماں کی مثال ہوگی کہ وہ اپنی ماں کی گود میں بیٹھ کر دل میں کسی کا بھی خوف اور خطرہ نہیں رکھتا۔اس کو اپنی ماں پر ایسا ناز اور ایسا گھمنڈ ہوتا ہے کہ اگر اس کو کوئی چھیڑے تو وہ جھٹ کہہ دیتا ہے کہ میں اپنی ماں سے کہہ دوں گا۔اس وقت ایک بادشاہ بھی اس کو ڈرا نہیں سکتا۔یہ علیحدہ بات ہے کہ اس کا اپنی ماں پر ایسا گمان سچا ہے یا جھوٹا۔مگر اس کے نزدیک جو کچھ ہے اس کی ماں ہی ہے۔جس کی شہ پر وہ کسی کی بھی پرواہ نہیں کرتا حالانکہ بعض وقت اس کی ماں اس گھر کی نوکر اور خادمہ ہوتی ہے۔پس جب ہم اپنے مولیٰ کی گود میں آجائیں گے جو بادشاہوں کا بادشاہ ہے تو پھر ہمارا کوئی کیا بگاڑ سکتا ہے۔ہم فوراً کہہ دیں گے کہ اگر ہمیں چھیڑا تو ہم اپنے مولیٰ سے کہہ دیں گے۔“ (الفضل ۳ جنوری ۱۹۲۵ء) 86