دُعائے مستجاب

by Other Authors

Page 85 of 173

دُعائے مستجاب — Page 85

دعائے مستجاب۔نوجوانوں کو بھی اپنے اندر یہ عادت پیدا کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔خدا تعالیٰ کے سامنے رونے گریہ وزاری کرنے اور فریاد کرنے کی عادت ڈالنی چاہئے۔اگر وہ پورے اخلاص ، یقین اور جوش کے ساتھ ایسا کریں گے تو خدا تعالیٰ کی مدد آئے گی جو ان کی حالت کو بھی درست کر دے گی اور کامیابی کے رستے بھی ان کیلئے کھول دے گی۔“ 66 (الفضل ۲۴ دسمبر ۱۹۴۸ء) غیر ممکن کو یہ ممکن میں بدل دیتی ہے اے مرے فلسفیو زورِ دُعا دیکھو تو ( کلام محمود ) 85