دُعائے مستجاب — Page 63
دعائے مستجاب۔کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعائیں کرتے چلے جائیں اور اس سے کہیں کہ اے خدا اس کمزوری میں تو نے ہی ہمیں پیدا کیا ہے۔ہم بے شک کمزور ہیں۔ناتواں ہیں۔ناطاقت اور خطا کار ہیں لیکن ہم تیرے بندے ہیں۔تیرا حق ہے کہ جو چاہے ہم سے سلوک کرے مگر تیرے بندے جو قانون کو توڑتے ہوئے ہم پر ظلم کر رہے ہیں ان کا حق نہیں کہ وہ ہمیں اپنے ستم کا نشانہ بنائیں۔ہم پر جس رنگ میں مظالم ہو رہے ہیں تو انہیں جانتا ہے۔بعض جگہ تو نے جواب دینے سے ہمیں روک رکھا ہے اور بعض جگہ بے طاقت بنا دیا ہے۔ایسی حالت میں سوائے اس کے ہم کیا کر سکتے ہیں کہ تیرے حضور التجا کریں کہ ہم پر مظالم کرنے والے اور سلسلہ احمدیہ کو دُنیا کی نگاہوں میں ذلیل اور حقیر کرنے والے خواہ حکام کے زمرہ میں شامل ہیں خواہ رعایا میں تو خود ان کا ہاتھ پکڑ اور ہمیں ان کے شر سے بچا۔ہم اپنی عزت نہیں چاہتے۔۔۔ہمیں اپنی شوکت سے غرض نہیں کہ ہم تیرے دین کی خدمت اپنے لئے باعث فخر سمجھتے ہیں۔ہمیں اپنی وجاہت سے غرض نہیں اپنے وقار سے غرض نہیں مگر ایک چیز ہے جو ہم چاہتے ہیں اور وہ یہ کہ جو کام ہمارے سپر دکیا گیا ہے وہ انجام تک پہنچ جائے۔ہماری خواہش ہے تو یہ ہمارا ادارہ ہے تو یہ۔ہماری امنگ ہے تو یہ۔ہمارا مقصود ہے تو یہ۔ہمارا مطلوب ہے۔تو یہ کہ ہم چاہتے ہیں کہ پھر دنیا میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت ہو۔پھر دنیا میں قرآن مجید کی حکومت ہو۔پھر دنیا میں ہمارے رب کی حکومت 63