دُعائے مستجاب

by Other Authors

Page 62 of 173

دُعائے مستجاب — Page 62

دعائے مستجاب۔خدا کے سامنے نہ حکومتیں کوئی حیثیت رکھتی ہیں ، نہ اکثریت کی نمائندگی کوئی حیثیت رکھتی ہے۔پس میں۔۔۔آج پھر جماعت کو توجہ دلاتا ہوں کہ ابھی وہ دن نہیں آئے کہ تم دشمن کے حملوں سے غافل ہو جاؤ اور دعاؤں کی طرف سے نظر ہٹا لو۔بے شک خدا تعالیٰ نے اس عرصہ میں بڑے بڑے نشان دکھائے ہیں مگر مخالفوں نے ان کی قدر نہیں کی۔کیونکہ نشان دو قسم کے ہوا کرتے ہیں بعض نشان معمولی ہوتے ہیں اور بعض پر ہیبت اور پر جلال جس طرح چاند پہلے ہلال کی شکل میں ہوتا ہے پھر قمر اور پھر بدر کی صورت اختیار کر لیتا ہے اسی طرح بعض نشان ہلال سے مشابہ ہوتے ہیں۔بعض قمر سے اور بعض بدر سے۔ہمیں خدا تعالیٰ نے چونکہ روحانی آنکھیں دی ہوئی ہیں اس لئے ہم نے ان نشانوں کو بھی دیکھا جو ابھی ہلال کی صورت میں ہیں لیکن دشمنوں نے ان نشانوں کو نہیں دیکھا کیونکہ ان نشانوں نے ابھی قمر کی صورت اختیار نہیں کی۔پس دشمن ابھی تک اپنی شرارتوں سے باز نہیں آیا۔خدا تعالیٰ نے شہید گنج کا مسئلہ بھی پیدا کیا اور احرار کی دشمنی کے پردہ کو بالکل کھول کر رکھ دیا۔خدا تعالیٰ نے حکومت کے ان بعض کل پرزوں کو بھی سبق دیئے جنہوں نے بلا وجہ احمد یہ جماعت کی تحقیر اور تذلیل اور اسے تکالیف میں مبتلا کرنے کا شیوہ اختیار کیا ہوا تھا اور بعض کے متعلق ہمیں یقین ہے کہ انہیں آئندہ سبق مل جائے گا۔۔۔۔پس ہمارا فرض ہے کہ ہم سلسلہ کی عظمت اور اس کی مشکلات کے ازالہ 62