دُعائے مستجاب

by Other Authors

Page 110 of 173

دُعائے مستجاب — Page 110

وو دعائے مستجاب۔روحانی جماعتوں کی ترقی محض خدا تعالیٰ کے فضل سے ہوتی ہے۔اور خدا تعالیٰ کے فضل دعاؤں سے نازل ہوتے ہیں۔پس با جماعت نمازیں ادا کرنے کی عادت ڈالو۔دعائیں مانگو اور اپنے دلوں میں اللہ تعالیٰ کی محبت اور خشیت پیدا کرو تو تمہارے قلب پر اللہ تعالیٰ کا عشق ایسا غالب آجائے کہ تم مجسم دُعا بن جاؤ۔تم نماز پڑھ رہے ہو تو دُعا مانگ رہے ہو۔کام کر رہے ہو تو دُعا مانگ رہے ہو۔سفر کر رہے ہو تو دُعا مانگ رہے ہو۔سفر سے واپس آرہے ہو تو دعا مانگ رہے ہو۔غرض اس قدر دعائیں کرو کہ خدا اپنے فرشتوں سے کہے کہ میرا یہ بندہ تو مجسم سوال بن گیا ہے۔اب ہمیں شرم آتی ہے کہ اس کے سوال کو ر ڈ کریں اور وہ سوال جو خدا تعالیٰ کی درگاہ سے کبھی رڈ نہیں ہوتا۔مجسم سوال بن جانے والے کا ہی سوال ہوتا ہے۔اس کا اپنا وجود مٹ جاتا ہے اور وہ سوال ہی سوال بن جاتا ہے۔پس دعائیں کرو اور اپنے اندر نیک تبدیلی کرو تا خدا ان بلاؤں اور ابتلاؤں سے جو درمیانی عرصہ میں آنے ضروری ہیں ہماری جماعت کو محفوظ رکھے اور اپنے فضل و رحم سے ایمان اور یقین کے وہ دروازے ہم پر کھول 66 دے جو انبیاء کے بھیجنے کا اصل مقصود ہوتے ہیں۔“ الفضل ۸ فروری ۱۹۴۱ء) اُمید کے واحد رستہ کی طرف رہنمائی کرتے ہوئے حضور فرماتے ہیں: ”ہماری مثال اس غلام کی سی ہے جو منڈی میں بکنے کیلئے لایا گیا ہو۔110