حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب

by Other Authors

Page 46 of 233

حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب — Page 46

ناه صاحب اللہ تعالیٰ کی عجیب قدرت محترم بابا اندر صاحب بیان کرتے ہیں:۔باب دوم۔۔۔۔۔سیرت و اخلاق "سید حبیب اللہ شاہ صاحب ڈاکٹری کا امتحان پاس کر کے والد صاحب کے پاس آئے ہوئے تھے اور آپ نے والد صاحب کے کہنے پر ایک مضروب کو ڈاکٹری سر ٹیفکیٹ دیا۔لیکن خان محمد تحصیل دار کی عدالت میں پیش کئے جانے پر اس حاکم نے اسے منظور نہ کیا اور حضرت شاہ صاحب کا سرٹیفیکٹ لانے کے لئے کہا۔اس نامنظوری پر حضرت شاہ صاحب نے ہتک محسوس کی لیکن اس سرٹیفکیٹ کی تصدیق کر دی۔اللہ تعالیٰ کی عجیب قدرت ہے۔یہ تحصیل دار بیمار ہوا اور اسے حضرت شاہ صاحب کے سرٹیفکیٹ پیش کرنے کو کہا گیا۔یہ صاحب لاہور میں ڈاکٹر سید حبیب اللہ صاحب کے پاس آئے۔وہ آئی ایم ایس ہو چکے تھے۔انہوں نے از راہ ہمدردی تین ماہ کی رخصت کا سرٹیفکیٹ دے دیا۔حضرت شاہ صاحب کو علم ہوا تو فرمایا کہ خان محمد نے میرے بیٹے کا سرٹیفکیٹ نامنظور کر دیا تھا جو دعاؤں کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کی خاص مہربانی سے ڈاکٹر بنا تھا۔اب جب کہ میرا لڑکا آئی ایم ایس ہو گیا ہے تو اس سے اپنے لئے سرٹیفکیٹ لیا ہے۔اللہ تعالیٰ اس کو اس سرٹیفکیٹ سے فائدہ نہیں اٹھانے دے گا۔چنانچہ ایسا ہی ہوا اور باوجود اس سرٹیفکیٹ کے افسران بالا کی طرف سے اس کی مزید رخصت منظور نہ ہوئی۔شاہ صاحب نے فرمایا اندر! آخر خدا تعالیٰ بھی اپنے بندوں کے لئے غیرت رکھتا ہے۔تابعین احمد جلد سوم ، با رسوم صفحہ ۱۷، ۱۶) بابا اندر جی سے شفقت و محبت کے مثمرات محترم ملک صلاح الدین صاحب ایم۔اے آف قادیان تحریر کرتے ہیں:۔بابا اندر جی نے یہ بات بیان کی کہ ایک دفعہ مائی صاحبہ (حضرت سیدہ سعیدۃ النساء اہلیہ حضرت ڈاکٹر سید عبد الستارشاہ صاحب) نے مجھے کہا تھا ۴۸