حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب

by Other Authors

Page 45 of 233

حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب — Page 45

رشاہ صاحب باب دوم۔۔سیرت و اخلاق کہ دونوں خاندان ایک ہو گئے۔حضرت شاہ صاحب کو اس بات کی بڑی خوشی تھی کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آپ کی ساداتی کو تسلیم کیا۔مجھے جو بات آج بہت یاد آ رہی ہے وہ یہ ہے کہ آپ فرمایا کرتے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے میری اسی فیصدی دعائیں قبول کی ہیں آج کل دہریت کی نہایت درجہ مسموم ہوا اتنی پھیلی ہوئی ہے کہ سانس لینا دشوار ہو گیا ہے۔دہریہ سائنسدان اور ٹیکنالوجسٹ بر ملا و بے محابا یہ کہتے ہیں کہ تمام وہ باتیں جو پہلے بلحاظ اسباب سمجھ میں نہیں آ سکتی تھیں اب ان کے سلسلۂ علت پر سائنس نے قابو پالیا ہے اور کوئی بات ایسی نہیں جس کی وجہ قوانین قدرت کے اندر ہمیں معلوم نہ ہو اور ہمیں کسی مابعد الطبیعاتی وجود کی طرف نگاہ کرنا پڑے۔روزنامه الفضل ربوه ۱۰ جنوری ۱۹۶۹ ، صفحیم) حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے عشق و محبت محترم میاں عطاء اللہ صاحب مرحوم ایڈووکیٹ سابق امیر جماعت احمد یہ راولپنڈی حضرت شاہ صاحب کی سیرت کا ایک واقعہ بیان کرتے ہیں کہ:- ایک دفعہ حضرت شاہ صاحب (بیت) محلہ دارالرحمت قادیان میں تشریف فرما تھے تو میں نے عرض کیا کہ حافظ شیرازی مجھے شاعر ہی معلوم ہوتے ہیں۔اس پر آپ نے فرمایا ایسا ہرگز نہ کہنا۔مجھے بعد میں معلوم ہوا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زیر مطالعہ تین کتب ہوا کرتی تھیں۔مثنوی مولانا روم، تذکرۃ الاولیا ء مصنفہ فریدالدین عطار اور دیوان حافظ شیرازی“۔مراد یہ تھا کہ حافظ شیرازی صرف شاعر نہیں بلکہ بزرگ ولی اللہ تھے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پسندیدہ تھے۔روزنامه الفضل ۱۰ جنوری ۱۹۶۹ ، صفحہ ۳)