حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب

by Other Authors

Page 44 of 233

حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب — Page 44

مارشاہ صاحب باب دوم۔۔سیرت و اخلاق لئے عرض کرتا تو دوسری دفعہ آنے پر آپ اس بارے میں دریافت کرتے۔جس سے خاکسار کو احساس ہوتا کہ آپ یا درکھ کر دعا کرتے ہیں۔تابعین احمد جلد سوم، بار سوم صفحه ۳۱۴،۳۱۳) محترم بابا اندر جی بیان کرتے ہیں:۔کہ حضرت ڈاکٹر عبدالستار شاہ صاحب (اللہ آپ سے راضی ہو ) کے ساتھ قادیان آنے پر مجھے حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور حضرت مولوی نورالدین صاحب (خلیفہ اسیح الاوّل اللہ آپ سے راضی ہو ) کی زیارت نصیب ہوئی۔( تابعین احمد جلد سوم، با رسوم صفحه ۳۱۴) قبولیت دعا کے بعض نشانات محترم میاں عطاء اللہ صاحب ایڈووکیٹ مرحوم سابق امیر جماعت احمد یہ راولپنڈی اپنے تاثرات یوں سپرد قلم کرتے ہیں:۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے ایسے ایسے پاک فطرت اور سراپا نور وجود عطا فرمائے کہ ان کی مثال ( دین حق ) کے صد راول کے بعد کسی زمانہ میں بھی نہیں ملتی۔بڑی خصوصیت یہ ہے کہ ایسے بزرگ چند ایک تھے یہ چمکتے ہوئے موتیوں کی ایک کان تھی کہ جس طرف دیکھیں آنکھیں نور سے چندھیا جاتی تھیں اور اب جب کہ وہ خدا کو پیارے ہو گئے تو ان کی یاد بے اختیار آنکھوں میں آنسو لے آتی ہے۔آج میں یہ سطور حضرت ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحب (اللہ تعالیٰ آپ سے راضی ہو ) کے متعلق لکھ رہا ہوں۔حضرت شاہ صاحب بڑے پاک صورت جاذب شکل، پرکشش اور بڑے ہی پاک سیرت بزرگ تھے۔آپ قصبہ کلرسیداں ضلع راولپنڈی کے ایک مشہور سید خاندان کے بزرگ تھے اللہ تعالیٰ نے آپ کی ساداتی کو اس درجہ نوازا کہ سرور کائنات علیہ کے سب سے بڑے عاشق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ آپ کے خاندان کو اس طرح ملا دیا