حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب

by Other Authors

Page 172 of 233

حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب — Page 172

رشاہ صاحب باب ششم۔۔۔۔ذکره بھی سفید ہے اور سورج نکلا ہوا ہے۔مجھے فرماتے ہیں۔کہ آپ کو قرآن پڑھانے کے لئے آیا ہوں انہی ایام میں میں نے یہ خواب بھی دیکھا کہ رعیہ کی (بیت) ہے اس کے دروازہ پر لا الہ الا للہ محمد رسول اللہ لکھا ہوا ہے۔لیکن اس کے الفاظ مدہم ہیں۔میں بھی ساتھ ہو لیتا ہوں وہاں صفیں ٹیڑھی ہیں۔آپ ان صفوں کو درست کر رہے ہیں ہم اس زمانہ میں ابھی احمدی نہیں ہوئے تھے اس زمانہ میں اس بات کا عام چرچا تھا کہ مسلمان برباد ہو چکے ہیں اور تیرھویں صدی کا آخر ہے۔اور یہ وہ زمانہ ہے جس میں حضرت امام مہدی تشریف لائیں گے۔اور ان کے بعد حضرت عیسی بھی تشریف لائیں گے چنانچہ حضرت والدہ صاحبہ مرحومہ ہی امام مہدی کی آمد کا ذکر بڑی خوشی سے کیا کرتی تھیں اور فرماتی تھیں کہ وہ زمانہ قریب آ رہا ہے۔اور یہ بھی ذکر کیا کرتی تھیں رمضان میں چاند گرہن اور سورج گرہن کا ہونا بھی حضرت مہدی کے زمانے کے لئے مخصوص تھا۔سو وہ بھی نشان پورا ہو چکا ہے۔ممکن ہے یہ خواہیں بچپن میں شنیدہ باتوں کے اثر کے ماتحت خواب کی صورت میں نظر آتی ہوں لیکن واقعات بتلاتے ہیں کہ وہ مہدی اور مسیح کے آنے کا عام چرچا اور یہ خواہیں جو بڑوں چھوٹوں کو اس زمانہ میں آیا کرتی تھیں آنے والے واقعات کے لئے بطور آسمانی اطلاع کے تھیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے طفیل ہم نے (دین حق ) کا سورج بھی دیکھا اور قرآن مجید بھی پڑھا حضرت اقدس فرمایا کرتے تھے کہ (دین حق ) کی زندگی میرے ساتھ وابستہ ہے اور مجھے چھوڑ کر قرآن مجید کا سمجھنا ناممکن ہے۔یہ دونوں باتیں سچ ہیں۔الفضل قادیان ۳۱ مارچ ۱۹۴۳ء صفحه ۳) حضرت مسیح موعود کے فیضان نے ہماری روحوں میں جادو بھر دیا حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب اور حضرت سید حبیب اللہ شاہ