حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب — Page 171
ناہ صاحب باب ششم۔۔۔۔۔ذکره مہمانوں کی دلجوئی حضرت سیدہ زینب النساء بیگم صاحبہ بنت حضرت ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحب بیان کرتی ہیں کہ :- ”میری موجودگی میں ایک دن کا ذکر ہے کہ باہر گاؤں کی عورتیں جمعہ پڑھنے آئی تھیں تو کسی عورت نے کہدیا کہ ان میں سے پسینہ کی بو آتی ہے"۔چونکہ گرمی کا موسم تھا جب حضور علیہ السلام کو معلوم ہوا تو اس عورت پر ناراض ہوئے کہ تم نے ان کی دل شکنی کیوں کی ؟ ان کو شربت وغیرہ پلایا اوران کی بڑی دلجوئی کی۔حضور علیہ السلام مہمان نوازی کی بہت تاکید فرمایا کرتے تھے۔(سیرۃ المہدی حصہ پنجم روایت نمبر ۱۵۹۳ غیر مطبوعہ ) گھر میں امام مہدی کے دعوی کا تذکرہ حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب بیان فرماتے ہیں:- دو مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ جب میری عمر قریبا ہے، ۸ سال کی تھی۔تو اس وقت ہمارے گھر میں اس بات کا تذکرہ ہوا کہ کسی شخص نے مہدی ہونے کا دعویٰ کیا ہے اور یہ کہ اس نے یہ خواب بھی دیکھا ہے کہ کچھ فرشتے ہیں جو کالے کالے پودے لگا رہے ہیں جن کی تعبیر یہ بتائی ہے۔کہ دنیا میں طاعون پھیلے گی اور یہ کہ میری آمد کی یہ بھی نشانی ہے اس وقت ہم (تحصیل) رعیہ ضلع سیالکوٹ میں تھے والد صاحب شفاخانہ کے انچارج تھے۔اسی دوران میں نے ایک خواب دیکھا کہ کسی نے گھر میں آ کر اطلاع دی ہے کہ حضرت نبی کریم ﷺ تشریف لا رہے ہیں۔چنانچہ ہم باہر ان کے استقبال کے لئے دوڑے۔شفاخانہ کی فصیل کے مشرقی جانب کیا دیکھتا ہوں کہ بہتی میں آنحضرت علیہ سوار ہیں۔جہاں تک مجھے یاد ہے سبز عمامہ ہے اور بھاری چہرہ ہے رنگ بھی سفید گندم گوں ہے۔اور ریش مبارک ۱۷۳