حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب — Page 170
شاہ صاحب معلوم ہوتا ہے کہ صبح ہوگئی ہے۔حضرت سیدہ خیر النساء بنت حضرت سید ڈاکٹر عبدالستار شاہ صاحب اپنی والدہ محترمہ کا ایک کشفی واقعہ جس کی تصدیق کے لئے حضرت اقدس نے استفسار فرمایا تھا بیان کرتی ہیں کہ :- ایک دن میری والدہ صاحبہ نماز فجر باجماعت پڑھنے کے لئے گئیں تو حضور علیہ السلام نے فرمایا کہ آج رات کو کوئی خاص چیز دیکھی ہے؟ والدہ صاحبہ نے کہا کہ آدھی رات کا وقت ہوگا کہ مجھے یوں معلوم ہوا جیسے دن چڑھ رہا ہے روشنی تیز ہورہی ہے تو میں جلدی سے اٹھی اور نفل پڑھنے شروع کر دیئے۔معلوم تو ہوتا تھا کہ صبح ہو گئی ہے لیکن میں کافی دیر تک نفل پڑھتی رہی اور اس کے بڑی دیر بعد صبح ہوئی۔آپ نے فرمایا کہ ”میں نے یہی پوچھنا تھا۔(سیرۃ المہدی حصہ پنجم روایت ۱۵۷۲ غیر مطبوعہ ) ہم ایسی ہی ٹوپی پہنا کرتے ہیں حضرت سیدہ خیر النساء بنت حضرت ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحب سیدنا حضرت اقدس کی سادگی کی بابت ایک واقعہ بیان کرتی ہیں کہ :- ایک دفعہ حضور علیہ السلام نماز پڑھانے کے واسطے تشریف لے جارہے تھے تو خاکسارہ سے فرمایا کہ میری ٹوپی اندر سے لے آؤ۔میں دو دفعہ اندر گئی لیکن پھر واپس آگئی۔تیسری دفعہ گئی تو میاں شریف احمد صاحب نے کہا کہ تمہیں ٹوپی نہیں ملتی آؤ۔میں تمہیں بتا دوں۔یہ کہہ کر میاں صاحب نے تا کی میں سے ٹوپی اٹھالی۔میں نے کہا یہ تو میں نے دیکھ (کر) رکھ چھوڑی تھی۔حضور علیہ السلام نے فرمایا کہ ” آپ سمجھتی ہوں گی کہ کوئی بڑی اعلی ٹوپی ہوگی۔ہم ایسی ہی ٹوپیاں پہنا کرتے ہیں۔(سیرۃ المہدی حصہ پنجم روایت نمبر ۱۵۷۸ غیر مطبوعہ ) ۱۷۲