حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب — Page 169
مارشاہ صاحب واسطے حکم ہے کہ انسان بار بار یہ دعا مانگے اور استغفار کرے تا کہ اس حیوانی دم سے بیچ کر اپنی انسانی خوبصورتی کو قائم رکھ سکے۔اور ایک مکرم انسان بنا رہے“۔(سیرۃ المہدی حصہ سوم روایت نمبر ۴۷۸) پہلے شاہ جی کے بچے کھانا کھائیں گے حضرت سیدہ محترمہ خیر النساء صاحبہ بنت حضرت سید ڈاکٹر عبدالستار شاہ صاح سید نا حضرت اقدس کی شفقت اور محبت اور تواضع کی بابت بیان کرتی ہیں:۔ایک دفعہ بارش سخت ہو رہی تھی اور کھانا لنگر میں میاں نجم الدین صاحب پکایا کرتے تھے۔انہوں نے کھانا حضور اور بچوں کے واسطے بھجوایا کہ بچے سو نہ جائیں باقی کھانا بعد میں بھجوادیں گے۔حضور علیہ السلام نے دریافت فرمایا کہ شاہ جی کے بچوں کو کھانا بھجوا دیا ہے یا نہیں ؟ جواب ملا نہیں ان دنوں دادی مرحومہ وہاں رہا کرتی تھیں حضور نے کھانا اٹھوا کر ان کے ہاتھ بھجوایا اور فرمایا کہ پہلے شاہ جی کے بچوں کو دو بعد میں ہمارے بچے کھالیں گے۔ہیں کہ:- (سیرۃ المہدی حصہ پنجم غیر مطبوعہ روایت نمبر ۱۵۵۷) دمدار ستارہ ہماری صداقت کا نشان ہے حضرت سیدہ خیر النساء بنت حضرت سید ڈاکٹر عبدالستار شاہ صاحب بیان کرتی ایک دن فجر کے وقت حضور شہ نشین پر ٹہل رہے تھے۔میں اور ہمشیرہ زینب اور والدہ صاحبہ نماز پڑھنے کے لئے گئیں تو آپ نے فرمایا۔آؤ! تمہیں ایک چیز دکھا ئیں یہ دیکھو یہ دمدار تارا ہماری صداقت کا نشان ہے۔اس کے بعد بہت سی بیماریاں آئینگی۔چنانچہ طاعون اس قدر پھیلا کہ کوئی حد نہیں رہی۔(سیرۃ المہدی حصہ پنجم روایت ۱۵۶۴ غیر مطبوعہ )