حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب

by Other Authors

Page 168 of 233

حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب — Page 168

ناہ صاحب رضائے الہی حضرت ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحب بیان کرتے ہیں :- ایک دفعہ میں گھوڑی سے گر پڑا۔اور میری داپنی کلائی کی ہڈی ٹوٹ گئی۔اس لئے یہ ہاتھ کمزور ہو گیا تھا۔کچھ عرصہ بعد میں قادیان میں حضور کی زیارت کے لئے حاضر ہوا۔حضور نے پوچھا۔شاہ صاحب آپ کا کیا حال ہے میں نے عرض کیا کہ کلائی کی ہڈی ٹوٹنے کی وجہ سے میرے ہاتھ کی انگلیاں کمزور ہوگئی ہیں اور اچھی طرح مٹھی بند نہیں ہوتی۔حضور دعا فرمائیں کہ پنجہ ٹھیک ہو جائے۔مجھ کو یقین تھا کہ اگر حضوڑ نے دعا کی تو شفا بھی اپنا کام ضرور کرے گی لیکن بلا تامل حضور نے فرمایا۔کہ شاہ صاحب ہمارے مونڈھے پر بھی ضرب آئی تھی جس کی وجہ سے اب تک کمزور ہے۔ساتھ ہی حضور نے مجھے اپنا شانہ نگا کر کے دکھایا۔اور فرمایا کہ آپ بھی صبر کریں پس اس وقت سے وہی ہاتھ کی کمزوری مجھ کو بدستور ہے اور میں نے سمجھ لیا کہ اب یہ تقدیر ملنے والی نہیں۔* (سیرۃ المہدی حصہ سوم روایت نمبر ۴۷۹) استغفار کی حقیقت حضرت سید ڈاکٹر عبدالستار شاہ صاحب بیان فرماتے ہیں:۔ایک مرتبہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی تقریر میں فرمایا کہ یہ جو اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّي مِنْ كُلِّ ذَنْبٍ وَاتُوبُ إِلَيْهِ پڑھنے کا کثرت سے حکم آیا ہے۔اس سے مراد یہ ہے کہ انسانی کمزوریوں اور غلطیوں کی وجہ سے انسان کو گویا ایک ڈنب یعنی دم لگ جاتی ہے جو کہ حیوانی عضو ہے۔اور یہ انسان کے لئے بدنما اور اس کی خوبصورتی کے لئے ناموزوں ہے۔اس * خاکسار ( حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے مراد ہیں ) عرض کرتا ہے کہ اس واقعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت صاحب اپنے احباب) سے کس قدر بے تکلف تھے کہ فوراً اپنا شانہ نگا کر کے دکھا دیا۔تا کہ شاہ صاحب اسے دیکھ کر تسلی پائیں۔