حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب — Page 7
مارشاہ صاحب باب اول۔۔۔۔ابتدائی حالات پھر ان کے مورث اعلیٰ حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی نعمت وراثت یعنی مہدویت و عیسویت کے وارث حضرت سلیمان فارسی رحمۃ اللہ علیہ کی اولاد کیوں ہوتی۔اور یہ ہمیشہ کے لئے محروم الارث قیامت تک ہو گئے۔اب بھی اگر اس قوم کو خدا تعالیٰ ہدایت دیوے۔تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اتباع اور غلامی سے اپنے مورث اعلیٰ کی نعمت گلے کا ہار ہو جائے گی۔العياذ بالله- إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔اس کے لئے تم کو چاہیے کہ خوب دردِ دل سے دعائیں مانگتے رہو۔اور ان کی بہبودی کے لئے کوشاں ( وصیت حضرت شاہ صاحب صفحه ۳۴) رہو۔تاکید ہے۔بزرگان حضرت سید عبد الستار شاہ صاحب محترم چوہدری احمد جان صاحب ( مرحوم ) امیر جماعت احمد یہ راولپنڈی اور محترم ڈاکٹر سید ضیاء الحسن صاحب مقیم 52- ریسٹ ر- ج ( راولپنڈی) سیہالہ گاؤں گئے۔تا حضرت خلیفہ اسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ کے ننھیال کا وہ گھر دیکھیں کہ کس خاندان کی کوکھ سے یہ گو ہر گراں قدر پیدا ہوئے۔پولیس سنٹر سیہالہ کے قریب اس گاؤں میں داخل ہونے سے قبل ایک چار دیواری میں حضرت ڈاکٹر سید عبدالستار صاحب کے بزرگوں کی قبروں پر دعا کے بعد وہ گھر اور وہ جگہ دیکھی۔آج بھی مکان کے مکینوں نے اس جگہ کو محفوظ رکھا ہے جہاں یہ بزرگ گھر میں عبادت کرتے ہیں یہ اُس جگہ پاؤں نہیں رکھتے کہ یہ شاہ صاحب کی جائے نماز ہے۔(ماہنامہ انصار اللہ ربوہ جشن تشکر نمبر مارچ ۱۹۹۰ء صفحه ۸۲) خاندان میں احمدیت کی ابتداء اس خاندان میں احمدیت کس طرح داخل ہوئی! اس کی بابت حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب بیان فرماتے ہیں:۔