حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب

by Other Authors

Page 128 of 233

حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب — Page 128

بد عبد الستار شاہ صاحب باب چہارم۔۔۔حضرت ام طاہر صدارت میں ہوا۔آپ نے تعاون کرنے ، ایفائے عہد کرنے اور ناجائز رسومات ترک کرنے کی تلقین کی۔الفضل قادیان ۲ مارچ ۲۵ فروری ۱۹۴۳ء) ۱۵ - احباب نے ۱۹۴۳ ء میں حضرت خلیفتہ المسیح الثانی (اللہ آپ۔سے راضی ہو ) کے بارے میں منذ رخوا میں دیکھیں۔اس پر حضرت اماں جان اللہ آ آپ سے راضی ہو ) کی طرف سے بار بار دعا کرنے کی تحریک ہوئی۔حضور علیل ہو گئے اور علالت نے طول پکڑا۔عورتوں اور مردوں نے صدقات دیئے۔ماہ جون میں سیدہ ام طاہر صاحبہ کے مکان پر مقامی لجنہ کی طرف سے حضور کی صحت و دراز کی عمر کے لئے اجتماعی دعا کی گئی۔الفضل قادیان ۸ جون ۱۹۴۳ء ) ۱۲ مئی ۱۹۴۳ء میں حضرت مصلح موعود کی معیت میں آپ دہلی تشریف لے گئیں تو وہاں کی لجنہ کے جلسہ میں عہدہ داران و خواتین آپ کی بطور صدر لجنہ مرکز یہ قیمتی نصائح سے ستفیض ہوئیں جو اجلاسات میں درمین کثرت سے پڑھنے ، فرمانبرداری کی روح پیدا کرنے اور امور خیر میں جلدی کرنے ، تربیت کو اپنا مقصد بنانے اور اپنا نیک نمونہ پیش کرنے (جو کہ بہترین تربیت ہے) بچوں کی تربیت کی طرف متوجہ ہونے اور لجنہ کے ساتھ تعاون کرنے کے بارے میں تھیں۔آپ نے ایک اور اجلاس منعقد کرا کے عہدیداران کا انتخاب کروایا اور کارکنات کے فرائض بیان کئے اور لجنہ کو امتہ اٹھتی لائبریری کی شاخ کھولنے کی بھی تحریک کی۔(ماہنامہ مصباح قادیان مارچ ۱۹۴۴ء) سیرت حضرت سیدہ ام طاہر المصل حضرت سیدنا اصلح الموعود اللہ آپ سے راضی ہو) نے حضرت سیدہ ام طاہر اللہ آپ سے راضی ہو ) کے وصال کے موقعہ پر ایک عارفانہ اور رقت آمیز مضمون تحریر فرمایا۔جو غیر معمولی ایمان افروز محاسن پر مشتمل ہے۔چنانچہ آپ فرماتے ہیں:۔