حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب — Page 127
مارشاہ صاحب باب چہارم۔۔۔حضرت ام طاہر شامل ہو جاتی ہیں (پس) (بیت) اقصیٰ میں بھی توسیع کی ضرورت ہے اور ( بیت ) مبارک کی بھی۔( بیت ) اقصیٰ کے ایک حصہ میں باپردہ خواتین کے لئے جمعہ میں شرکت کا انتظام کیا گیا۔لیکن بچوں کے شور و غل کی وجہ سے حضور نے حسب سابق سیدہ ام طاہر صاحبہ کے مکان میں ہی انتظام کرنے کی ہدایت فرمائی۔الفضل قادیان ۱۳ مئی، ۹ ستمبر، ۱۲ نومبر ۱۹۳۹ء) حضرت مولانا شیر علی صاحب (اللہ آپ سے راضی ہو ) نے ایک جمعہ پڑھایا۔اس روز اس قدر اجتماع تھا کہ بہت سے لوگوں نے گلیوں میں اور خواتین نے سیدہ ام طاہر صاحبہ کے مکان پر نماز ادا کی۔۱۱- اسی مکان پر خواتین کا جلسہ سیرۃ النبی ﷺ اکتوبر۱۹۳۹ ء میں زیر صدارت محترمه عزیزہ رضیہ بیگم صاحبہ ( ہمشیرہ حضرت سیدہ ام ناصر صاحبہ ) منعقد ہوا۔لجنہ کے اپنے پروگرام کے علاوہ ( بیت ) اقصیٰ کی تقاریر بذریعہ لاؤڈ اسپیکر سنی گئیں۔۳ دسمبر کو پہلی بار یوم سيرة پیشوایان مذاہب منایا گیا۔اسی طرح اس مکان میں خواتین تقاریر نے سنیں۔الفضل قادیان ۱۳ اکتو بر و۳دسمبر ۱۹۳۹ء) ۱۲ - آپ (حضرت سیدہ ام طاہر ) جنرل سیکرٹری لجنہ نے اپنے بھائی سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب کی معیت میں ۲۷ فروری ۱۹۴۰ء کو قادیان کے ملحقہ دیہات منگل خورد و کلاں، قادر آباد اور بھینی بانگر کی تعلیمی حالت کا جائزہ لیا۔الفضل قادیان ۲۹ فروری ۱۹۴۰ ء - صفحه ۲ ) ۱۳ - سیدہ ام طاہر صاحبہ کے مکان پر ۲۰ مارچ۱۹۴۱ء کو ماہانہ جلسہ منعقد ہوا جس میں حافظ محمد رمضان صاحب فاضل کی تقریر ہوئی۔(الفضل قادیان ۱۳ را پریل ۱۹۴۱ء ) ۱۴ - آپ کے مکان پر لجنہ قادیان کے اجلاس فروری ۱۹۴۳ء میں آپ کی تقریر ہوئی۔آپ نے تعلیم نسواں اور پردہ کے بارے میں نصائح کیں۔اسی ماہ میں لجنہ محلہ دارالانوار کا جلسہ برمکان حضرت چوہدری ابوالہاشم خان صاحب آپ کی ۱۲۹