حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب — Page 126
شاہ صاحب باب چہارم۔۔۔۔۔حضرت ام طاہر اور یہ بھی بتایا گیا کہ اس وقت بیرون قادیان صرف سولہ مقامات پر لجنات قائم ہیں۔اس سال میں ایک تقریب کے سلسلہ میں آپ نے بیوگان ویتامی کے لئے روپیہ جمع کرنے کی تحریک کی۔تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد اوّل صفحه ۳۴۳ تا ۳۴۵) ۶ - جون ۱۹۳۶ء میں حضور کی ہدایت کی تعمیل میں آپ نے قادیان میں لجنہ کی محلہ دار کمیٹیاں قائم کیں۔( تاریخ لجنہ جلد اول صفحه ۳۶۱) ے۔لجنہ لاہور کو آپ نے ۱۹۳۷ء میں تحریک کی کہ غرباء فنڈ کھولیں۔سو بہنیں اس میں آنہ دو آنہ ماہوار چندہ دیتی تھیں جس سے مقامی غرباء کی مدد کی جاتی تھی۔( الفضل قادیان ۱۴ستمبر ۱۹۳۷ء) ۸- اس سال سیرۃ النبی ﷺ کا جلسہ آپ کے مکان پر زیر صدارت حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ (اللہ آپ سے راضی ہو ) منعقد ہوا۔اسی مکان میں حضور خواتین میں درس قرآن مجید و حدیث شریف دیتے تھے۔اس درس کے بعد اشاعت مصباح کے لئے قائم شدہ کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت سیدہ اُم طاہر صاحبہ منعقد ہوا۔( الفضل قادیان ۵ نومبر ۱۹۳۷ء ) ۹ - جلسہ سیرۃ النبی ﷺ سیدہ ام طاہر صاحبہ کے مکان پر دسمبر ۱۹۳۸ء میں منعقد ہوا۔خواتین کی تقاریر وغیرہ کے علاوہ حضور کی تقریر (بیت اقصیٰ) کے لاؤڈ اسپیکر کے ذریعہ سنی گئی۔( الفضل قادیان ۱۴ دسمبر ۱۹۳۸ ) ۱۰ مئی ۱۹۳۹ء کے ایک خطبہ میں حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے توسیع (بوت) کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا کہ عورتوں کے لئے کوئی جگہ نہیں۔وہ جمعہ کے ثواب سے بالکل محروم رہتی ہیں۔اب لاؤڈ اسپیکر لگ جانے کی وجہ سے وہ ام طاہر کے صحن میں جمع ہو کر