حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب

by Other Authors

Page 125 of 233

حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب — Page 125

رشاہ صاحب باب چہارم۔۔۔۔۔حضرت ام طاہر آپ سے راضی ہو ) باجود بھاری ذمہ داریوں اور عظیم مصروفیات کے بہ نفس نفیس تاریخ و جغرافیہ کی تعلیم دیتے تھے۔اور جب سید ولی اللہ شاہ صاحب کو یہ سلسلہ ( دعوۃ الی اللہ ) ملک شام کو بھیجا گیا تو حضور ان کا مضمون عربی ادب بھی خود پڑھانے لگے۔تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد اول صفحه ۲ ۱۵ ۱۵۳) حضرت ممدوحہ نے مدرستہ الخواتین میں تعلیم پانے کے مقصد کو کما حقہ پورا کیا۔حضرت خلیفہ اسیح کے حرم ہونے کی وجہ سے آپ خواتین کا مرجع و مرکز تھیں۔بعض خدمات کا ذیل میں ذکر کیا جاتا ہے۔۱۔حضور نے یہ ہدایت دی کہ نصرت گرلز سکول کی نگرانی بجنہ کرے۔چنانچہ نظارت تعلیم کے مشورہ کی روشنی میں پانچ نمبرات کی ایک کمیٹی زیر صدارت حضرت سیدہ ام ناصر صاحبہ تجویز ہوئی۔جنوری ۱۹۳۰ ء میں حضرت سیدہ ام طاہر صاحبہ بھی اس کی ممبر مقرر تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد اول صفحہ ۲۳۶، ۲۳۷) ۲- جلسہ سالانہ خواتین ۱۹۳۰ء میں اس کی منتظمہ سیدام طاہر صاحبہ نے عورتوں کی اصلاح خود ان کے ہاتھ میں“ کے موضوع پر تقریر کی۔زنانہ فرودگاہوں میں ساڑھے سات صد مستورات نے قیام کیا۔سوا دوصد نے بیعت کی۔(ماہنامہ مصباح یکم و ۱۵ جنوری و یکم فروری ۱۹۳۱ء) ۳- جلسہ سالانہ ۱۹۳۱ء میں زنانہ جلسہ گاہ کی آپ منتظمہ جلسہ تھیں چنانچہ آپ نے سالانہ رپورٹ پیش کی۔الفضل ۴ جنوری ۱۹۳۴ ء وماہنامہ مصباح ۱۵ جنوری ۱۹۳۴ء) ۴- جلسہ سالانہ خواتین ۱۹۳۳ء میں آپ نے جو سیکرٹری لجنہ اور منتظمہ جلسہ تھیں سالانہ رپورٹ پیش کی۔(ماہنامہ مصباح جنوری ۱۹۳۴ء) ۵- جلسہ سالانہ خواتین ۱۹۳۵ء میں آپ سیکرٹری لجنہ تھیں۔آپ نے سالانہ رپورٹ پیش کی جس میں چندہ تحریک جدید کے بارے میں لجنہ کی مساعی حسنہ کا ذکر کیا گیا ۱۲۷