دینیات کی پہلی کتاب

by Other Authors

Page 84 of 134

دینیات کی پہلی کتاب — Page 84

دفعہ مقدمات میں بھی جانا پڑا۔مگر آپ نے کبھی سچ کو نہ چھوڑا اور اگر دوران مقدمہ میں نماز کا وقت آگیا تو نماز بہر حال وقت پر ادا کر لیتے۔آپ کو جو کچھ فرصت ملتی اس میں دینی کتب کا مطالعہ کرتے رہتے۔اور زیادہ تر قرآن مجید کی آیات کے سمجھنے کی طرف دھیان رکھتے تھے۔آپ کی شادی اُنہی ایام میں آپ کے والد صاحب نے آپ کی شادی ایک عورت سے جن کا نام حرمت بی بی تھا کر دی۔جو گوان کے عزیزوں میں سے تھیں۔لیکن دین کی طرف سے غافل تھیں۔زیادہ تر دُنیا کے خیالات میں غرق رہتی تھیں۔اُن سے دو بچے پیدا ہوئے۔ایک کا نام مرزا افضل احمد اور دوسرے کا نام مرز اسلطان احمد تھا۔چونکہ آپ ہمیشہ دین کی طرف زیادہ دھیان دیتے اور دُنیا سے بیزار رہتے تھے۔لیکن اس کے برعکس بیوی کے خیالات زیادہ تر دنیاداری کی طرف تھے۔اسلئے ان دو بچوں کی پیدائش کے بعد آپ کی اپنی اس بیوی سے علیحدگی رہی۔اور بالآخر پوری جُدائی ہوگئی۔آپ کی ملا زمت چونکہ آپ اپنے والد صاحب کے نہایت فرماں بردار بیٹے تھے اس لئے باوجود یکہ آپ دُنیا داری کے کاموں سے سخت منتظر تھے مگر پھر بھی جیسے والد صاحب کا حکم ہوتا ویسے اس کی تعمیل کرتے۔چنانچہ آپ کو قریباً ۱۸۷۴ء میں اپنے والد صاحب کے حکم کے مطابق سیالکوٹ کے دفتر ضلع میں سرکاری ملازمت اختیار کرنی پڑی۔آپ کم و بیش ۴ سال