دینیات کی پہلی کتاب — Page 83
۸۳ زیادہ وقت علیحدگی میں گزارتے اور نیک باتیں سوچتے رہتے تھے۔ایک عجیب واقعہ آپ کے بچپن کا ایک عجیب واقعہ یہ ہے کہ جب کہ آپ کی عمر ابھی بہت چھوٹی تھی ایک اپنی ہم عمر لڑکی سے (جس سے بعد میں بڑے ہو کر آپ کی شادی ہوئی ) کہا کرتے تھے کہ نا مرادے دُعا کر کہ خدا میرے نماز نصیب کرے۔“ عزیز بچو ! اس سے پتہ چلتا ہے کہ آپ بچپن ہی میں کیسے نیک خیالات رکھتے تھے۔نماز کا آپ کو کس قدر شوق تھا کہ دوسرے بچوں سے بھی دُعا کے لئے کہتے تھے۔آپ کی تعلیم تو ابھی آپ کی چھوٹی ہی عمر تھی کہ آپ کے والد بزرگوار نے آپ کے لئے ایک اُستاد جن کا نام فضل الہی تھا آپ کی تعلیم کے لئے مقرر کر دیا۔جن سے آپ نے قرآن مجید اور فارسی کی چند کتب پڑھیں۔ان کے بعد فضل احمد صاحب اور گل علی شاہ صاحب نے یکے بعد دیگرے آپ کو کچھ صرف ونحو اور منطق کی کتب پڑھا ئیں۔جن سے آپ کو کچھ عر بی اور فارسی سمجھنی اور بولنی آگئی۔آپ کی جوانی آپ کی جوانی کے ایام اپنے والد صاحب کے احکام کی تعمیل میں گزرے۔آپ کا دنیا کی طرف کوئی رُجحان نہ تھا۔لیکن اپنے والد صاحب کے فرمان کے مطابق آپ کو بعض