دینیات کی پہلی کتاب

by Other Authors

Page 44 of 134

دینیات کی پہلی کتاب — Page 44

د مینیات کی پہلی کتاب (۱) اسعد بن زرارہ۔(۲) عوف بن حارث۔(۳) رافع بن مالک۔(۴) قطبہ بن عامر۔(۵) جابر بن عبد اللہ۔(۶) عقبہ بن عامر۔یہ لوگ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے رخصت ہوئے تو کہا ہم مدینہ جا کر لوگوں کو تبلیغ کریں گے۔شاید اللہ تعالیٰ آپ کے ذریعہ ہم لوگوں کو اکٹھا کر دے پھر ہم ہر طرح آپ کی مدد کریں گے۔نه نبوی مطابق اپریل ۱۲۱ ء بیعت عقبہ اولیٰ اِس سال میں جب حج کے ایام آئے تو آپ اہلِ یثرب (مدینہ ) کی تلاش میں نکلے۔منی کے پاس عقبہ مقام پر مدینہ کے کچھ آدمی آپ کو دکھائی دیئے۔انہوں نے بھی آپ کو دیکھا تو نہایت محبت و اخلاص سے آپ کا استقبال کیا۔اب کے یہ بارہ آدمی تھے۔کچھ پچھلے سال کے مسلمان تھے۔اور کچھ نئے تھے۔اس دفعہ سب نے آپ کے ہاتھ پر با قاعدہ بیعت کی۔اور یہ بیعت تاریخ میں بیعت عقبہ اولیٰ کے نام سے مشہور ہے۔اسلام کا پہلا مبلغ مدینہ میں یہ لوگ جب رخصت ہونے لگے تو انہوں نے درخواست کی کہ ہمیں کوئی معلم دیا جائے جو ہمیں دین اسلام کی تعلیم دے اور ہمارے دوسرے بھائیوں میں تبلیغ کرے۔آپ نے حضرت مصعب بن عمیر کو اُن کے ساتھ روانہ کر دیا۔اُن کے مدینہ میں جانے سے گھر گھر اسلام کا چرچا پھیل گیا اور قبیلہ اوس اور خزرج کے لوگوں نے بڑی تیزی سے اسلام میں آنا شروع کر دیا۔