دینیات کی پہلی کتاب

by Other Authors

Page 43 of 134

دینیات کی پہلی کتاب — Page 43

۴۳۰ رئیس عبدیالیل کے پاس گئے۔اور اُسے بھی اسلام قبول کرنے کی دعوت دی۔مگر اُس نے نہ صرف انکار کیا بلکہ شہر کے آوارہ آدمی ہمارے سردار حضرت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے لگا دیئے جو آپ پر دُور تک پتھر برساتے چلے آئے۔جن سے آپ کا بدنِ مُبارک لہو لہان ہو گیا۔طائف سے تین میل کے فاصلہ پر عقبہ بن ربیعہ کا ایک باغ تھا جس میں آکر آپ نے پناہ لی۔اور ان ظالموں کے ظلم سے رہائی پائی۔یہاں ایک دیوار کے سایہ میں کھڑے ہو کر آپ نے اپنے مولیٰ کے حضور اپنی بے بسی اور بے گسی کو پیش کرتے ہوئے اُس سے مدد طلب کی۔شوال لا : نبوی مطابق ۶۲۰ ، حضرت سودہ اور حضرت عائشہ سے نکاح اِس سال پہلے حضرت سودہ سے آپ کا نکاح ہوا۔اور پھر ایک خواب کی بناء پر حضرت عائشہ سے آپ کا نکاح ہوا۔اُس وقت آپ کی عمر ۵۰ برس سے کچھ او پرتھی۔ه نبوی مطابق ۶۲۰ اہل مدینہ کے اسلام لانے کا آغاز ایام حج میں قبیلہ خزرج کے آدمیوں سے آپ کی ملاقات ہوئی۔آپ نے نہایت نرم لہجہ میں انہیں اسلام کی تبلیغ کی۔قرآن مجید کی چند آیات سُنائیں۔ان لوگوں نے ایک دوسرے کی طرف دیکھ کر کہا کہ:۔یہ موقعہ بڑا اچھا ہے۔ایسا نہ ہو کہ یہود ہم سے سبقت لے جائیں۔“ چنانچہ سب نے کلمہ پڑھا اور مسلمان ہو گئے۔یہ آدمی تھے اُن کے نام یہ ہیں :۔