دینیات کی پہلی کتاب

by Other Authors

Page 120 of 134

دینیات کی پہلی کتاب — Page 120

ساتواں ادب ۱۲۰ مجلس کا الاستماع ہے۔یعنی غور سے سننا کان لگا کر سُنے کہ خطیب کیا کہہ رہا آٹھواں ادب آنے والے کو جگہ دینا۔اور خود سکڑ کر بیٹھ جانا (ہے) قرآن شریف میں ہے۔اِذَا قِيْلَ لَكُمْ تَفَسَّحُوْا فِي الْمَجَالِسِ فَافْسَحُوا۔( جب تمہیں کہا جائے کہ مجلس میں گھل کر بیٹھو تو گھل جایا کرو) نواں ادب یہ ہے کہ مجلس سے بے اجازت نہ جائے۔صاحب مجلس سے پوچھ کر اور اجازت لے کر جائے۔دسوال ادب یہ ہے کہ خطیب اور لیکچرار کی طرف منہ کر کے بیٹھے۔ادھر ادھر نہ دیکھے۔لیکچرار کی طرف متوجہ رہے۔اور غور سے سُنے۔گیارھواں ادب یہ ہے کہ مجلس میں جب کوئی اچھی بات سُنے نوٹ کر لے۔اور اس پر عمل کرے۔حدیث میں ہے۔اُكْتُبُوْا عَنِيْ وَلَوْ كَانَ حَدِيثًا۔( میری طرف سے جو بات ہوا سے لکھ لیا کرو۔خواہ وہ چھوٹی سی بات ہی کیوں نہ ہو )۔بارھواں ادب یہ ہے کہ جب کوئی بات پوچھنی ہو تو کھڑے ہو کر پوچھے کہ یہ بھی ایک ادب ہے۔