دینیات کی پہلی کتاب

by Other Authors

Page 119 of 134

دینیات کی پہلی کتاب — Page 119

١٩ بیٹھ جائے۔حدیث شریف میں ہے کہ جمعہ کی نماز میں لوگوں کو پھلانگ کر نہ آؤ۔اس سے جُمعہ کا ثواب جاتا رہتا ہے۔حدیث میں ہے يَجْلِسُ حَيْثُ يَنْتَهِي الْمَجْلِسُ ـ اگر آگے جگہ نہ ہو تو جہاں تک لوگ بیٹھے ہیں وہیں بیٹھ جائے۔تیسرا ادب یہ ہے کہ مجلس میں جا کر کوئی لغو حرکت نہ کرے۔مثلاً میز کو یا کسی اور چیز کو جو اس قسم کی ہو نہ ہلائے۔خاموشی سے بیٹھے اور اہل مجلس کا خیال رکھے۔زبان سے بھی خاموش رہے۔ہاتھ پیر بھی نہ ہلائے کہ یہ بھی خاموشی کے خلاف ہے۔ہاں اپنی باری اور ضرورت پر بات کرے۔چوتھا ادب یہ ہے کہ مجلس میں بیٹھ کر اپنے پاس والے سے کسی قسم کی بات چیت نہ کرے۔آپس میں کا نا یہ موسی کرنا ادب کے خلاف ہے۔پانچواں ادب مجلس میں دوسرے کو چُپ کرانا۔یہ بھی لغو ہے۔اور آداب مجلس کے خلاف۔حدیث میں ہے اِنْ قُلْتَ لِصَاحِبِكَ اُسْكُتْ فَقَدْ لَغَوْتَ ( یعنی اگر تُو نے زبان سے اپنے ساتھی کو کہا چپ رہ تو تو نے بیہودہ کام کیا ) پس دوسرے کو بول کر چپ کرانا بھی ادب کے خلاف ہے۔سامعین میں سے کسی کو چپ کرانا ہو تو ہاتھ کے اشارہ سے چُپ کراسکتا ہے۔چھٹا ادب اُباسی لینا، ڈکار لینا، انگلیاں چٹی نا ، انگڑائی لینا یہ تمام باتیں بھی ادب کے خلاف ہیں۔اپنے او پر قابورکھنا چاہیئے۔حدیث میں آتا ہے کہ مجلس میں بیٹھ کر کنکریوں سے نہ کھیلو۔