دینیات کی پہلی کتاب — Page 111
٠١١١ شَيْطَانُ اَخْرَسُ جو حق بات کہنے کے موقعہ پر چپ رہے وہ گونگا شیطان ہے۔اس صفت سے جو متصف ہوا سے حق گو کہتے ہیں۔(۳۲) بلند همتی بلند ہمت ہونا بڑی اچھی صفت ہے۔ہمت بلند دار که نزد خد اوخلق باشد بقدر ہمت تو اعتبار تو یعنی اپنی ہمت بلند رکھو۔کیونکہ خدا اور اس کی مخلوق کے نزدیک تیری ہمت کے مطابق تیرا اعتبار ہوگا۔(۳۳) مبر مبر کے معنے ہیں بہادری دکھانا۔ثابت قدم رہنا۔ایک امر پرڑ کے رہنا۔اور تکلیف پر شکایت نہ کرنا۔جس میں یہ صفت ہو اُسے صابر کہتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے۔اِنَّ اللهَ مَعَ الصَّابِرِينَ - اللہ تعالیٰ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔اور فرمایا۔وَاسْتَعِيْنُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوة - خدا سے مدد چاہو صبر دکھا کر اور دُعا کر کے۔خدا (۳۴) حیاء حیا کے معنے ہیں قابلِ ملامت کام کے کرنے سے اپنے آپ کو روکنا۔حدیث میں آتا ہے۔اَلْحَيَاءُ شُعْبَةٌ مِّنَ الْإِيْمَانِ۔حیا ایمان کا ایک جزو ہے۔جس میں یہ صفت ہو