دینیات کی پہلی کتاب — Page 110
٠١١٩ (۲۸) پابندی عید یہ بھی اتمی صفت ہے۔اور وفا کی ایک شق ہے۔کسی سے جو قول و قرار کرے خواہ کتنا ہی اُسے نقصان پہنچے اُسے پورا کر کے چھوڑے۔(۲۹) عفو در گزر کرنا غلطی معاف کرنا۔اپنے بھائی کی غلطی سے چشم پوشی کرنا۔اور عفو کے معنے زائد اور اچھی چیز کے بھی ہیں۔یعنی خدا کی راہ میں اپنی ضرورت سے زائد یا اچھی چیز دینا۔جس میں یہ صفت ہوا سے عاف اور عفو کہتے ہیں۔(۳۰) خودداری خود داری کے معنے ہیں اپنی حیثیت اور عزت کو برقرار رکھنا۔جس میں یہ صفت ہو وہ خود دار کہلاتا ہے۔دوسرے کی طمع یا لالچ پر اپنے آپ کو گرانا۔یا دوسرے سے مطلب براری کی خاطر اُس کے آگے ذلیل ہو جانا۔یہ سب باتیں خود داری کے خلاف ہیں۔(۳۱) حق گوئی یہ بھی بڑی اچھی صفت ہے۔اس کے معنے ہیں نئی بات کہنا۔جب موقعہ ملے اگر انسان کو کوئی صحیح بات معلوم ہو اور اس کے ظاہر نہ کرنے سے قوم اور ملت اور دین کا نقصان ہو تو فورا اُسے ظاہر کرنا چاہیئے۔حدیث شریف میں آتا ہے۔اَلسَّاكِتُ عَنِ الْحَقِّ