دینیات کی پہلی کتاب — Page 112
۱۱۲۰ اُسے حیا دار یا صاحب حیا کہتے ہیں۔حیادار انسان ہر قسم کی بے ادبی۔گستاخی اور گناہ سے باز رہتا ہے۔بے حیا ہونا ہر قسم کی بُرائیوں میں منتقل کرتا ہے۔(۳۵) و کا ڈ کا کے معنے ہیں زیرک ہونا۔معاملہ کو فور اسمجھ لینا۔جس میں یہ صفت ہو اُسے ذکی کہتے ہیں۔ذکی وزیرک ہونا انسان کو ہر میدان میں کامیاب کرتا ہے۔(۳۶) فهم فہم کے معنے بھی زیر کی اور دانائی کے ہیں۔جس میں یہ صفت ہوا سے نہیم کہتے ہیں۔(۳۷) عزام عزم کے معنے ہیں پختہ ارادہ۔معاملہ کی پختگی۔جس میں یہ صفت ہو اُسے أولو العزم کہتے ہیں۔قرآن مجید میں حکم ہے۔اِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ ـ جب تُو پختہ ارادہ کر لے تو پھر اللہ پر بھروسہ کرتے ہوئے اُس کام کو کر گزر۔عزم سے انسان کامیاب ہوتا ہے۔جس میں ارادہ کی پختگی نہ ہو وہ انسان کامیاب نہیں ہوتا۔(۳۸) حرم حزم کے معنے ہیں عقلمندی۔معاملہ کو مضبوط اور محکم کر لینا۔احتیاط سے کام کرنا۔جس میں یہ صفت ہوا سے حازم کہتے ہیں۔معاملات کے سرانجام دینے میں اس صفت کا