دینیات کی پہلی کتاب — Page 106
وہ بھی رفیع کہلائے گا۔انسان کے لئے رفعت کے یہ معنے ہر گز نہیں کہ وہ دوسروں کو ذلیل سمجھے۔اور اپنے آپ کو سب سے بڑا۔یہ رفعت نہیں۔بلکہ پستی اور رذالت ہے۔(۱۸) مت دمت کے معنے ہیں پکا ارادہ۔پختہ مضبوط ارادہ۔اہم کام کرنا۔سخت معاملے کو اسی لئے مہم کہتے ہیں۔جس میں یہ صفت پائی جائے اُسے ذُو الهمد یعنی ہمت والا کہتے ہیں۔یہ لفظ ہ کی زبر اور زیر دونوں سے ہے۔(۱۹) محنت محنت کے معنے ہیں کسی چیز کا تجربہ کرنا۔امتحان لینا۔جانچ پڑتال کرنا۔وہ مصیبت جس کی وجہ سے انسان کا امتحان لیا جائے۔جس میں یہ صفت پائی جائے اُسے محنتی کہتے ہیں۔اسی سے امتحان کا لفظ ہے۔کیونکہ اس کے ذریعہ انسان کی جانچ پڑتال ہوتی ہے۔محنت سے جی پچرانے والے کبھی کامیاب نہیں ہوتے۔دُنیا کے تمام کام محنت ہی سے سرانجام پاتے ہیں کوئی کام بغیر محنت کے پورا نہیں کیا جاسکتا۔دنیا میں جس قدر بڑے انسان گزرے ہیں۔اُن کے بڑے ہونے کا سبب اُن کا محنتی ہونا ہے۔اسلئے اگر آپ بڑا بنا چاہتے ہیں تو محنت کیجئے۔(۲۰) سبقت سبقت کے معنے ہیں آگے بڑھ جانا۔دوسرے کو پیچھے چھوڑنا۔خود پہل کرنا۔جس میں یہ صفت ہوا سے سابق کہتے ہیں۔قرآن مجید میں صحابہ کی تعریف میں کہا گیا ہے کہ:۔