دینیات کی پہلی کتاب — Page 105
۱۰۵ (۱۵) رفاقت رفاقت کے معنے ہیں نرم ہونا۔کسی کا ساتھ دینا، مددگار ہونا۔جس میں یہ صفت پائی جائے اُسے رفیق کہتے ہیں۔اس کی جمع رفقاء ہے۔انسان کو ہمیشہ اچھار فیق تلاش کرنا چاہئیے۔جو وقت پر کام آئے۔ورنہ بُرے رفیق جو خراب کرتے ہیں۔بہت ملتے ہیں۔اُن سے بچنا چاہئیے۔یہ لفظ ر کی زبر سے ہے۔(۱۶) عقت عفت کے معنے ہیں رُک جانا۔ایسی بات سے باز رہنا جو نا جائز اور نا ر وا ہو۔جس میں یہ صفت پائی جائے اُسے عفیف کہتے ہیں۔جو شخص پاکدامن ہو وہ عربی میں عفیف اور فارسی میں عفت ماب کہلاتا ہے۔اس صفت کے پیدا ہونے سے انسان بہت سی ناجائز اور ناروا باتوں سے باز رہتا ہے۔(۱۷) رِفعت رفعت کے معنے ہیں بلندی ، بلندشان ، جس میں یہ صفت پائی جائے اُسے رفیع کہتے ہیں یہ اللہ تعالیٰ کی بھی صفت ہے۔کیونکہ سب سے بلندشان کا مالک وہی ہے۔اور ڈہ رفیع الدرجات ہے۔بندوں کے درجے بلند کرتا ہے۔رَفَعَهُ اللهُ إِلَيْهِ کے معنے ہوں گے اُس نے اُس کی بلندشان ظاہر کی۔انسان کے بلندشان ہونے کے یہ معنے ہیں کہ وہ ہر قسم کے نقص اور عیب سے پاک ہو۔جس شخص کے اندر بھی عمدہ اخلاق پائے جائیں گے