دینیات کی پہلی کتاب

by Other Authors

Page 107 of 134

دینیات کی پہلی کتاب — Page 107

وَالسَّابِقُونَ السَّابِقُوْنَ أُوْلَئِكَ الْمُقَرَّبُوْنَ جو سب سے سبقت لے جانے والے ہیں وہی خُدا کے مقرب ہیں۔مسابقت کے معنے ہیں ایک دوسرے سے آگے بڑھنا۔قرآن مجید میں اس کے بارے میں خاص حکم ہے۔فرمایا:۔وَلِكُلّ وَجْهَةٌ هُوَ مُوَلَّيْهَا فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَاتِ ہرایک کے لئے ایک مقصد ہے جس کی طرف وہ متوجہ ہے۔پس اے مسلمانو! تم سب لوگوں سے نیکیوں میں آگے بڑھنے کی کوشش کرو۔(۲۱) شفقت عربی میں اس کا صحیح تلفظ شَفَقَةٌ ف کی زبر سے ہے۔مگر اردو میں ف کی جزم سے بولنا عام ہے۔اس کے معنے ہیں رحمت سے متوجہ ہونا۔مہربان ہونا۔اس کے معنے خوف اور ڈر بھی ہیں۔جس میں یہ صفت پائی جائے اُسے شفیق کہتے ہیں۔خدا کی ہر جاندار مخلوق پر شفقت کرنا نہایت ضروری ہے۔(۲۲) اخوت بھائی چارہ اس کے معنے ہیں۔ہمارے اندراخوت ہونی چاہئیے۔یعنی ایک دوسرے سے بھائی چارہ کا معاملہ کرنا چاہیئے۔جو لوگ خدا کے نبی کے ہاتھ پر جمع ہوتے ہیں۔وہ سب بھائی بھائی بن جاتے ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جب مدینہ شریف ہجرت کر کے پہنچے تو آپ نے تمام کاموں سے پہلا کام یہی کیا کہ انصار اور مہاجرین میں مواخات یعنی