دلچسپ علمی واقعات و مشاہدات

by Other Authors

Page 77 of 115

دلچسپ علمی واقعات و مشاہدات — Page 77

77 صفحہ ۲۳۵ پر جماعت اسلامی کے چوٹی کے لیڈر مولانا امین احسن اصلاحی کا عدالتی بیان سنے۔فرماتے ہیں ” خاتم النبیین کے معنی ہیں زندگی کے متعلق تمام معاملات میں سند۔“ ان دونوں حوالوں سے پوری طرح نکھر کر سامنے آجاتی ہے کہ جماعت اسلامی کی نگاہ میں مودودی صاحب دور حاضر کے خاتم النبین ہیں۔محترم مقر ر صاحب کا فرض ہے کہ وہ اس کا پبلک کے سامنے جواب دیں۔گلہ کی خرابی نے اُن کی زبان پر مہر سکوت ثبت کر دی تھی۔وہ بھلا کیا جواب دیتے لیکن آدمی ذہین تھے اگلے اسٹیشن کا انتظار کرنے لگے اور جونہی گاڑی رکی۔آپ کمال پھرتی سے پلیٹ فارم پر قدم رکھتے ہی آنکھوں سے غائب ہو گئے۔گاڑی میں موجود سب شرفاء یہ نظارہ دیکھ کر کم تم ہو گئے۔شاید سرا قبال کا یہ مصرعہ انہیں یاد آ رہا ہو ع بہت باریک ہیں واعظ کی چالیں 73- جماعت احمد یہ بدوملہی (ضلع سیالکوٹ) میں جلسہ یوم مسیح موعود میں حضرت خلیفہ امسح الثالث کے ارشاد پر خاکسار کو بھی شرکت کا موقع میسر آیا۔میں کارروائی کے شروع ہونے سے چند منٹ قبل آخری نوٹس اور کتابوں کے حوالہ پر آخری نظر ڈالنے میں غرق تھا کہ شہر کے دو اہلحدیث عالم میری قیامگاہ پر تشریف لائے اور بغیر کسی تمہید کے یہ سوال کر ڈالا کہ لاہوریوں سے آپ کا کیا فرق ہے؟ میں نے عرض کیا کہ اتنا فرق نہیں جتنا اہلحدیثوں اور بریلویوں کے درمیان ہے۔آپ رضاخانیوں کو مشرک اور رضا خانی آپ لوگوں کو گستاخ رسول قرار دیتے ہیں۔اس کے مقابل ہم دونوں فرقوں میں صرف لفظی نزاع ہے۔آنحضرت اللہ نے امت میں آنے والے مسیح موعود کو چار بار نبی اللہ کہا ہے۔ہم کہتے ہیں اس سے مراد واقعی نبی اللہ ہی کا منصب ہے مگر ہمارے بچھڑے ہوئے بھائی اسے محض محدثیت سے تعبیر کرتے ہیں۔اہلحدیث علماء نے بالا تفاق تسلیم کیا کہ آپ لوگوں کا موقف ہی درست ہے مگر ساتھ ہی کہا کہ یہ تو ضمنی بات تھی ہمارا اصل سوال یہ ہے کہ جماعت احمدیہ نے پاکستان کے علماء کرام کی بجائے بھٹو کی سوشلسٹ پارٹی کو کیوں ووٹ دیا۔حسن اتفاق سے اس وقت جناب مودودی صاحب کا رسالہ انتخابی جد و جہد میرے پاس تھا۔میں نے اس کے چند فقرے سنائے جس میں انہوں نے ڈٹ کر لکھا تھا کہ ہمارے نبی محمد عربی ﷺ نے عہدہ طلب کرنے والوں کی شدید