دلچسپ علمی واقعات و مشاہدات

by Other Authors

Page 78 of 115

دلچسپ علمی واقعات و مشاہدات — Page 78

78 مذمت کی اور اس کی ممانعت فرمائی ہے۔(رسالہ میں مسلم وغیرہ مستند احادیث کا متن بھی دیا گیا ہے ) میں نے عرض کیا کہ بھٹو صاحب تو ایک خالص سیاسی لیڈر ہیں۔انہیں ان احادیث کا کہاں پتہ ہوگا لیکن آپ علماء عظام نے یہ احادیث نہ صرف اپنے مدرسوں میں سبقاً سبقاً پڑھی ہیں بلکہ اپنے شاگردوں کو بھی پڑھاتے ہیں۔لیکن ہماری حیرت کی کوئی انتہا نہ رہی کہ جب یحییٰ خاں کی طرف سے الیکشن کے لیگل فریم آرڈر کا نقارہ بجا تو بھٹو اور اُن کی پارٹی سے بھی پہلے آپ حضرات لنگر لنگوٹ کس کر انتخابی دنگل میں پہنچ گئے۔ہم نے سوچا ہم کلمہ گوسوشلسٹوں کو ووٹ دے سکتے ہیں لیکن رسول اللہ کی واضح حدیثوں کو چاک چاک کرنے والوں کو ہر گز ووٹ نہیں دے سکتے۔حسب دستور خاکسار ربوہ پہنچ کر بغرض رپورٹ حضرت اقدس سیدی حضرت خلیفہ ثالث کی خدمت میں حاضر ہوا تو حضور اس جواب سے بہت محظوظ ہوئے اور ارشاد فرمایا تم نے جماعت کے موقف کی بہترین وکالت کی ہے۔74۔میرے دادا مکرم جناب میاں رحمت اللہ صاحب آخر دم تک احمدیت کی مخالفت پر ڈٹے ر۔رہے۔مدرسہ احمدیہ میں داخلہ (۱۹۳۶ء) کے کچھ عرصہ بعد جب میں دوران تعطیلات پنڈی بھٹیاں آیا تو انہوں نے مجھے سخت ڈانٹ پلائی کہ تم تعلیم حاصل کرنے کے لیے کیوں قادیان چلے گئے ہو۔بعد ازاں آپ مجھے اپنے پیرو مرشد شیخ محمد امین صاحب چنیوٹی کے پاس لے گئے کہ اسے سمجھا دوہ قادیان جانے سے باز آ جائے اور قادیانیت ترک کر دے۔شیخ جی کا یہ عقیدہ تھا کہ آنحضرت ﷺ اور حضرت بو علی پانی پتی پورے قلندر تھے اور میں آدھا قلندر ہوں۔دادا صاحب اس خیال پر ایسے لٹو تھے کہ آدھے قلند ر صاحب کے عرس کا اپنے خرچ سے اہتمام کرتے تھے۔ایک دفعہ مجھے بھی آپ ربوہ سے کھینچ لے گئے۔میں رات بھر ان کی محفل رقص و سرور دیکھتا رہا۔وہ اور ان کے ہم مشرب کچھ تو مستی سی طاری تھی اور میرے دل میں حضرت مسیح موعود کا یہ شعر سے بس گیا۔وقت تھا وقت مسیحا نہ کسی اور کا وقت میں نہ آتا تو کوئی اور ہی آیا ہوتا قصہ مختصر 112 قلند ر صاحب نے مجھے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مرزا صاحب تو اپنے تئیں