دلچسپ علمی واقعات و مشاہدات

by Other Authors

Page 65 of 115

دلچسپ علمی واقعات و مشاہدات — Page 65

65 ۱۹۸۵-61ء میں خاکسار کو بیت الفضل لنڈن میں ایک خطبہ نکاح پڑھنے کی سعادت نصیب ہوئی۔دوران خطبہ خاکسار نے بتایا کہ آنحضرت ﷺ نے "من يهده الله فلا مضل له ومن يضلله فلاهادی له" کے الفاظ خطبہ جمعہ، خطبہ عید اور خطبہ نکاح غرضیکہ ہر قومی اور اجتماعی تقریب کے موقع پر پڑھنے کا ارشاد فرمایا ہے۔جس سے صاف پتہ چلتا ہے کہ آنحضرت ﷺ کا ان مبارک الفاظ کے ذریعہ ایک ایسا ابدی پیغام دینا مقصود ہے جو قیامت تک ہر زماں و مکاں میں گونجتا ر ہے اور کبھی فراموش نہ کیا جاسکے۔ترجمه ان انقلاب آفریں الفاظ کا یہ ہے کہ جسے اللہ ہدایت دے کوئی نہیں جو اس کو گمراہ قرار دے سکے اور جسے وہ گمراہ قرار دیتا ہے ناممکن ہے کہ اُس کو کوئی ہدایت دے سکے۔اگر ہم چشم بصیرت سے ان الفاظ پر غور کریں تو اس میں ہمیں ایک ایسا پُر اسرار پیغام ملے گا جسے سمجھنے کی دنیا کو پہلے سے کروڑوں گنا بڑھ کر آج زیادہ ضرورت ہے۔وجہ یہ کہ یھدی اور یضل مضارع کے صیغے ہیں جو حال اور مستقبل دونوں پر محیط ہیں اور میرے نزدیک اس میں ایک پیشگوئی مضمر ہے جو " من يهده الله" کے الفاظ میں ہے۔دراصل یہ پر حکمت الفاظ مہدی ہی کی تشریح ہیں اور مقصود اس حقیقت کی چار دانگ عالم میں منادی ہے کہ کوئی نہیں جو خدا تعالیٰ کے موعود مہدی کو دائرہ اسلام سے خارج کر سکے۔ان الفاظ میں یہ بھی اعلان عام ہے کہ کسی ماں نے ایسا بیٹا نہیں جنا جو ان بدنصیبوں کو ہدایت دے سکے جو خدا کے دفتر میں مسلمان نہیں۔62- آمر ضیاء کے خلاف اسلام آرڈینینس کے نفاذ کے بعد ایک چالاک نو جوان سفید لباس میں ملبوس مجھے ملا اور درخواست کی کہ مجھے تبلیغ کریں۔میں صرف اسی غرض سے یہاں آیا ہوں۔میں نے اس کا ایک معزز مہمان کی حیثیت سے پُر تپاک استقبال کیا اور شکریہ بھی ادا کیا کہ آرڈینینس کے باوجود آپ نے مرکز میں تشریف لانے کی زحمت گوارا فرمائی ہے۔میں نے عرض کیا کہ ہماری تبلیغ کا تو محمد رسول اللہ اللہ نے قیامت تک کے لیے خود اہتمام فرما دیا ہے۔آنحضور ﷺ کے اس احسانِ عظیم کے آگے ہماری گردنیں خم ہیں۔اللهم صل على محمد وآل مـ ان صاحب نے حیرت زدہ ہو کر دریافت کیا کہ آنحضرت ﷺ نے کیا تبلیغ فرمائی ہے۔یہ تو ایک عجوبہ روزگار بات ہے اور میرے لیے بہت بڑا انکشاف ہوگا۔میں نے اس مشکوک شخص کو بتایا