دلچسپ علمی واقعات و مشاہدات — Page 63
63 58- کھوکھر غربی ( ضلع گجرات) کے ایک جلسہ میں مجھے یہ تحریری سوال دیا گیا کہ مرزا صاحب تو معاذ اللہ برطانوی حکومت کے ایجنٹ تھے۔میں نے وقت کی مناسبت سے یہ جواب دیا کہ انگریزوں نے حضرت مسیح موعود کے خاندان کی ۸۲ دیہات پر مشتمل جاگیر غدر ۱۸۵۷ء میں ضبط کر لی مگر آپ کے خلاف سب سے پہلے ملک گیر فتویٰ کفر شائع کرنے والے اہلحدیث عالم مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی کو مربعوں سے نوازا جس کا اعتراف انہوں نے اپنے رسالہ اشاعۃ السنۃ میں برملا کیا ہے۔اب فرمائیے انگریزوں کا ایجنٹ کون ہوا۔پھر ایک اور عجیب بات یہ ہے کہ انگریزی دور میں مخالف علماء جنہوں نے آپ کو قریب سے دیکھا تھا آپ کو باغی کہتے تھے مگر آج کی پیداوار مولوی صاحبان کے پر افترا پراپیگنڈا کا سارا زور اس پر ہے کہ آپ معاذ اللہ انگریزوں کے جاسوس تھے۔اب حاضرین خود فیصلہ کریں کہ ان میں سے کون کذاب ہے۔میں صرف یہ کہوں گا کہ ہمارے نبی خاتم الانبیاء آنحضرت اللہ نے چودہ صدیوں قبل انذار کیا تھا کہ آخری زمانہ میں امتی کہلانے والے بعض لوگ جھوٹی باتیں پھیلائیں گے۔یادرکھو وہ دجال و کذاب ہوں گے۔ان سے خبر دار رہنا ور نہ وہ تمہیں گمراہ کر دیں گے۔( حدیث حضرت ابو ہریرہ مقدمہ مسلم شریف) 59- ایک جگہ یہ بحث گرم تھی کہ حضرت مسیح موعود نے فرمایا ہے کہ قرآن مجید میں چودھویں صدی کے دوران آنے کی خبر موجود ہے۔خاکسار نے معزز سامعین کو بتایا کہ حضرت مسیح موعود نے سورہ فاتحہ کو اپنی صداقت کی محکم دلیل کے طور پر پیش کیا ہے۔اس سورۃ میں اللہ جلشانہ نے دعا سکھلائی ہے کہ "غیر المغضوب علیھم کہ ہمیں مغضوب علیہم نہ بنائیو۔حدیث سے ثابت ہے کہ مغضوب یہودی تھے جنہوں نے مسیح کا انکار کیا اور تاریخ شہادت دیتی ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام حضرت موسیٰ کے بعد چودھویں صدی ہی میں مبعوث ہوئے۔(مزید تفصیل گزرچکی ہے۔دوہرانے کی ضرورت نہیں )