دلچسپ علمی واقعات و مشاہدات

by Other Authors

Page 60 of 115

دلچسپ علمی واقعات و مشاہدات — Page 60

60 54- ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ یہ عاجز ساہیوال کے ایک ٹانگہ میں بیٹھا تھا۔میرے ساتھ بعض دیوبندی علماء بھی تشریف رکھتے تھے۔وقت مختصر تھا اس لیے مجھے اُن سے صرف ایک سوال کرنے کا موقع ملا۔وہ یہ کہ آج ہندوستان کے دیوبندی علماء بھارت کی ہندو حکومت سے مطیع و فرمانبردار ہونے کا دم بھرتے ہیں لیکن برطانوی حکومت کے خلاف انہوں نے فتویٰ جہاد دیا۔کیا کوئی ایسا قرآن ہے جس میں یہ لکھا ہو کہ اگر حکومت انگریزوں کی ہو تو اس کی بغاوت فرض ہے اور اگر ہندو مہاشے حکمران ہوں تو ان کی اطاعت عین اسلام ہے۔سورہ یوسف سے تو صاف پتہ چلتا ہے کہ اگر فرعون کی حکومت ہو اور یوسف علیہ السلام جیسا اولو العزم پیغمبر اس کی رعایا ہو تو اسے فرعونی حکومت کے آئین و دستور کا احترام کرنا ہو گا۔الحمدللہ جماعت احمدیہ ۱۸۸۹ء سے آج تک اسی مسلک کی منادی کر رہی ہے۔مگر انگریزی حکومت کے خاتمہ کے بعد آپ کو اپنا نظریہ یکسر بدلنا پڑا۔اب یہ فیصلہ آپ کا فرض ہے کہ پہلا فتویٰ اسلام کے خلاف تھا یا دوسرا۔میں اتنا ہی کہہ پایا تھا کہ فرمانے لگے اب ہمیں نہیں اترنا ہے۔خدا حافظ !! 55- ایک متشرع اہلحدیث بزرگ اپنے بعض شاگردوں سمیت زیارت ربوہ کے لیے تشریف لائے۔آپ اپنا قرآن بھی ساتھ لائے اور آتے ہی مطالبہ کیا کہ میں بیعت کے لیے آیا ہوں بشرطیکہ آپ میرے قرآن مجید سے غلام احمد کا نام دکھلا دیں۔میں نے ان کا خیر مقدم کرتے ہوئے درخواست کی آپ یہ شرط تحریر فرما دیں۔فرمانے لگے اس کی کوئی ضرورت نہیں میرا زبانی اقرار کافی ہے۔اس پر عاجز نے سب سے پہلے حضرت مسیح موعود کی یہ تحریر پڑھی کہ : یہ عاجز تو محض اس غرض کے لیے بھیجا گیا ہے کہ تا یہ پیغام خلق اللہ کو پہنچا دے کہ۔۔۔۔دار النجات میں داخل ہونے کے لیے دروازہ لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ ہے۔“ ( جمعه الاسلام صفحه ۱۲ ۱۳۰، اشاعت ۸ مئی ۱۸۹۳ء) میں نے بتایا کہ چونکہ مسیح محمدی کا مقصد بعثت ہی کلمہ طیبہ کی اشاعت ہے لہذا آپ اپنے قرآن سے کلمہ طیبہ کے تکمل الفاظ دکھا ئیں میں ثابت کر دوں گا کہ اس کے معا بعد غلام احمد کا نام بھی