دلچسپ علمی واقعات و مشاہدات

by Other Authors

Page 58 of 115

دلچسپ علمی واقعات و مشاہدات — Page 58

58 ہیں۔لہذا آپ کو ماننا پڑے گا کہ اگر ظل کا ذکر قرآن میں یقینی طور پر موجود ہے تو اصل کا بھی ضرور ہوگا۔چنانچہ ہماری جماعت کے ایک اہل کشف والہام بزرگ حضرت مولانا غلام رسول صاحب را جیکی نے حیات قدسی میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں جناب الہی کی طرف سے بتایا گیا کہ آپ "ق وَالْقُرْآنِ الْمَجِید کی آیت میں ”ق“ سے مراد قادیان ہے۔اور یہ حقیقت ہے کہ قادیان دارالامان سے قرآن مجید، اس کے تراجم و تفسیر اور معارف کی جس کثرت سے اشاعت ہوئی اور ہورہی ہے دنیا کی کوئی اور بستی اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔52۔ڈیفنس سوسائٹی کراچی میں ایک کامیاب مجلس مذاکرہ منعقد ہوئی۔کارروائی کے اختتام پر پاکستان آرمی کے ایک سابق لیفٹیننٹ یا میجر صاحب کھڑے ہو گئے اور ملٹری آفیسر کے لب ولہجہ میں مجھے ڈانٹ پلائی کہ قرارداد اسمبلی کے بعد تمہیں اپنے مسلک کی اشاعت کا کوئی حق نہیں۔میں نے بادب جواب دیا کہ آپ کے امیر المومنین ضیاء صاحب نے اس اسمبلی کی سیاہ کاریوں کا قرطاس اسود شائع کر کے ثابت کیا ہے کہ یہ سب لوگ بدقماش ، شہوت پرست اور غنڈے تھے۔خدا کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ بدمعاشوں اور غنڈوں نے ہمیں مسلمان تسلیم نہیں کیا۔ہاں آپ کو مبارک ہو جنہیں سرکاری مسلمان ہونے کا تمغہ ان کے مقدس ہاتھوں سے عطا ہوا ہے۔جو نہی یہ علمی محفل ختم ہوئی یہ فوجی میرے پاس آئے اور معذرت کی کہ انہوں نے ایک نا معقول سوال کر کے مجلسی آداب کو پامال کیا ہے لیکن میں نے ان کا غایت درجہ شکر یہ ادا کیا کہ اُن کی نوازش سے ایک مسئلہ کی حقیقت پبلک میں کھل کر سامنے آگئی ہے۔53- ربوہ کا واقعہ ہے تعلیم الاسلام کالج کے بعض احمدی اور غیر احمدی سٹوڈنٹس ایک احراری خطیب کو شعبہ تاریخ میں لے آئے اور بتلایا کہ یہ صاحب بانی جماعت کے اس مصرعہ کا خوب مذاق اڑا رہے ہیں کہ ھے ہوں بشر کی جائے نفرت اور انسانوں کی عار خاکسار نے معزز مہمانوں پر یہ حقیقت واضح کی کہ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کو سمجھنے کے لیے قرآن وحدیث کا علم ضروری ہے ورنہ جو شخص بھی حضرت اقدس کے لٹر پیر کو استہزا کا نشانہ بنائے گا،